aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mit"
اب نہ اگلے ولولے ہیں اور نہ وہ ارماں کی بھیڑصرف مٹ جانے کی اک حسرت دل بسملؔ میں ہے
کون تھا تو کہ پھر نہ دیکھا تجھےمٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی
دل ہوا کشمکش چارۂ زحمت میں تماممٹ گیا گھسنے میں اس عقدے کا وا ہو جانا
عشق کی قید میں اب تک تو امیدوں پہ جئےمٹ گئی آس تو زنجیر پہ رونا آیا
ہنس کے بلوائیے مٹ جائے گا سب دل کا گلہکیا تصور ہے تمہارا کہ مٹا بھی نہ سکوں
ہم موحد ہیں ہمارا کیش ہے ترک رسومملتیں جب مٹ گئیں اجزائے ایماں ہو گئیں
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
دل سے ہوائے کشت وفا مٹ گئی کہ واںحاصل سوائے حسرت حاصل نہیں رہا
پیار جب حد سے بڑھا سارے تکلف مٹ گئےآپ سے پھر تم ہوئے پھر تو کا عنواں ہو گئے
مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائےبہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں
مٹ جائے گا سر گر ترا پتھر نہ گھسے گاہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور
فردا و دی کا تفرقہ یک بار مٹ گیاکل تم گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئی
گھستے گھستے مٹ جاتا آپ نے عبث بدلاننگ سجدہ سے میرے سنگ آستاں اپنا
میں چاہتا ہوں محبت سرے سے مٹ جائےمیں چاہتا ہوں اسے سوچنا محال نہ ہو
مٹ جائیں ایک آن میں کثرت نمائیاںہم آئنے کے سامنے جب آ کے ہو کریں
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
میں جبھی تک تھا کہ تیری جلوہ پیرائی نہ تھیجو نمود حق سے مٹ جاتا ہے وہ باطل ہوں میں
کل جو تھا وہ آج نہیں جو آج ہے کل مٹ جائے گاروکھی سوکھی جو مل جائے شکر کرو تو بہتر ہے
ناصرؔ تیرا میت پراناتجھ کو یاد تو آتا ہوگا
وفا کا یوں تو دم بھرتے ہیں اس دنیا میں سب لیکنوفا کے نام پر مٹ کر دکھانا کس کو آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books