aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mujmal"
جو بات نثری ہے نظریاتی ہے جدلیاتی ہے وہ مکمل کبھی نہ ہوگیمگر جو مجمل ہے اور موزوں ہے اور حتمی اور آخری ہے وہ شاعری ہے
کہاں طاقت سنانے کی کسے فرصت ہے سننے کیکہ مجمل ہوتے ہوتے بھی حکایت بڑھتی جاتی ہے
اس نے اس مجمل کے تفصیلات جب پوچھے تو پھرلطف سے اس نکتہ رس نے یوں کیا اس کا بیاں
اس کو نہ پا سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھااب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
نہال سبز رنگ میں جمال جس کا ہے منیرؔکسی قدیم خواب کے محال میں ملا مجھے
آہ یہ مجمع احباب یہ بزم خاموشآج محفل میں فراقؔ سخن آرا بھی نہیں
اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دومیں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو
سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہےجیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
ہر گام پر ہے مجمع عشاق منتظرمقتل کی راہ ملتی ہے کوئے حبیب سے
شوق وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاںکس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر ملا سکے
ظلم اور صبر کا یہ کھیل مکمل ہو جائےاس کو خنجر جو دیا ہے مجھے سر بھی دینا
وہ آدمی نہیں ہے مکمل بیان ہےماتھے پہ اس کے چوٹ کا گہرا نشان ہے
ہے مجمع اغیار کہ ہنگامۂ محشرکیا سیر مرے دیدۂ تر دیکھ رہے ہیں
وجہ معاش بے دلاں یاس ہے اب مگر کہاںاس کے ورود کا گماں فرض محال بھی نہیں
بھرے ہیں تجھ میں وہ لاکھوں ہنر اے مجمع خوبیملاقاتی ترا گویا بھری محفل سے ملتا ہے
دم آخر مری بالیں پہ مجمع ہے حسینوں کافرشتہ موت کا پھر آئے پردا ہو نہیں سکتا
میں چاہتا ہوں محبت سرے سے مٹ جائےمیں چاہتا ہوں اسے سوچنا محال نہ ہو
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کازندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books