aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muzaffar"
اس راز کو کیا جانیں ساحل کے تماشائیہم ڈوب کے سمجھے ہیں دریا تری گہرائی
ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہےاس کے ہونٹوں کی خموشی بھی سند ہوتی ہے
اللہ جسے چاہے اسے ملتی ہے مظفرؔعزت کو دکانوں سے خریدا نہیں جاتا
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گاورنہ خوددار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
لفظوں نے پی لیا ہے مظفرؔ مرا لہوہنگامہ صدا ہوں سخن ور نہیں ہوں میں
نظر آیا تھا سر بام مظفرؔ کوئیپہنچا دیوار کے نزدیک تو سایا نکلا
مقابلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیںیہ ولولے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
کوئی سوغات وفا دے کے چلا جاؤں گاتجھ کو جینے کی ادا دے کے چلا جاؤں گا
رستہ رستہ ایک عجائب گاہ مظفرؔہنستی آنکھوں سے جانا ششدر آ جانا
ابھی خاموش ہیں شعلوں کا اندازہ نہیں ہوتامری بستی میں ہنگاموں کا اندازہ نہیں ہوتا
تم بھی تو مظفرؔ کی کسی بات پہ بولوشاعر کا ہی لفظوں پہ اجارا نہیں ہوتا
دریائے شب کے پار اتارے مجھے کوئیتنہائی ڈس رہی ہے پکارے مجھے کوئی
میں لٹ گیا ہوں مظفرؔ حیات کے ہاتھوںسنے گی کس کی عدالت مقدمہ میرا
سوچتے سوچتے دل ڈوبنے لگتا ہے مراذہن کی تہ میں مظفرؔ کوئی دریا تو نہیں
درد بڑھ کر دوا نہ ہو جائےزندگی بے مزا نہ ہو جائے
آنکھوں میں یہ رات کٹے تو ٹھیک مظفرؔ حنفی جیرہزن جھنجھلایا بیٹھا ہے اک منزل سر ہونے سے
شام غم ہے تری یادوں کو سجا رکھا ہےمیں نے دانستہ چراغوں کو بجھا رکھا ہے
یوں توڑ نہ مدت کی شناسائی ادھر آآ جا مری روٹھی ہوئی تنہائی ادھر آ
کاندھوں پہ اپنے لوگ اسے لے گئے کہاںپیروں سے اپنے چل کے مظفرؔ نہیں گیا
میری پرواز کسی کو نہیں بھاتی تو نہ بھائےکیا کروں ذہن مظفرؔ مرا جبریلی ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books