aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "navardii"
رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میںلذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
پھر بہار آئی وہی دشت نوردی ہوگیپھر وہی پاؤں وہی خار مغیلاں ہوں گے
پیروں کو تو دشت بھی کم ہے سر کو دشت نوردی بھیعادلؔ ہم سے چادر جتنی پھیل سکی پھیلا لی ہے
اللہ رے ذوق دشت نوردی کہ بعد مرگہلتے ہیں خود بہ خود مرے اندر کفن کے پاؤں
مانع دشت نوردی کوئی تدبیر نہیںایک چکر ہے مرے پانو میں زنجیر نہیں
ہماری دشت نوردی کو گمرہی نہ سمجھبھٹکنے والے نیا راستہ بناتے ہیں
اس دشت نوردی سے پیچھا تو کہیں چھوٹےہم کوچۂ جاناں میں مر جائیں تو اچھا ہو
اور کیا دیتا بھلا صحرا نوردی کا خراجتو بچا تھا اب کے تو بھی نذر محمل ہو گیا
اس لیے آ کے ترے شہر میں آباد ہوئےہم کو اس دشت نوردی سے بھی لینا کیا تھا
ہم نے بھی دشت نوردی تو بہت کی شہزادؔہاتھ پہنچا نہ کسی لالۂ صحرائی تک
مٹاتا جا رہا ہوں نقش پا صحرا نوردی میںکہاں ڈھونڈیں گے مجھ کو میری منزل دیکھنے والے
مانع دشت نوردی مجھے زنداں نہ ہوادر و دیوار سے کچھ ہوش کا ساماں نہ ہوا
گھر میں تھا دشت نوردی کا خیالدشت میں آئے تو گھر یاد آیا
دشت نوردی اور ہجرت سے اپنا گہرا رشتہ ہےاپنی مٹی میں شامل ہے مٹی کچھ صحراؤں کی
آبلوں کو سر اٹھانے کی ذرا مہلت نہیںہے کرم صحرا نوردی میں یہ نوک خار کا
پھر دشت نوردی نے دکھائی یہ کرامتمیں شہر میں تھا شہر بدر ہوتے ہوئے بھی
میں تیرے عشق میں صحرا نوردی کیا کرتاابھی تو پاؤں میں زنجیر تھی ضرورت کی
شغل تھا دشت نوردی کا کبھی اے تاباںؔاب گلستاں میں بھی جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے
بہت بے زار ہے عمر رواں صحرا نوردی سےپئے کار جنوں تازہ مشاغل چاہتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books