aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paa.iyo"
وقت آخر جو بالیں پر آجائیویاد رکھیو بہت نیکیاں پائیو
یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سےجو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے
چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیوبے خودی آٹھوں پہر ہو یہ ضروری تو نہیں
زمانے بھر کی کیفیت سمٹ آئے گی ساغر میںپیو ان انکھڑیوں کے نام پر آہستہ آہستہ
خوب گاؤ بجاؤ اور پیوان دنوں شہر میں جناب نہیں
واعظ نہ تم پیو نہ کسی کو پلا سکوکیا بات ہے تمہاری شراب طہور کی
یہ کس نے کہہ دیا آخر کہ چھپ چھپا کے پیویہ مے ہے مے اسے اوروں کو بھی پلا کے پیو
پیو کہ مفت لگا دی ہے خون دل کی کشیدگراں ہے اب کے مئے لالہ فام کہتے ہیں
ڈھونڈھتے پھریے اگر لے کے چراغمجھ سا عاشق جو کہیں پائیے آپ
پیو تو خم کے خم پی جاؤ بیدمؔارے مے نوش ہو تم یا بلانوش
اپنائیت کا خواب تو دیکھو تمام عمربیگانگی کا زہر پیو اور خوش رہو
مے کشو خوب پیو اتنا مگر ہوش رہےجام چھلکے نہ کبھی دیدۂ نم کی صورت
تپش عشق کی گرمی سے جلے جاتے ہیںچھاؤں ٹھنڈی کہیں ٹک پائیے اور سو رہئے
ڈھونڈا نہ پائیے جو اس وقت میں سو زر ہےپھر چاہ جس کی مطلق ہے ہی نہیں ہنر ہے
قبول کریے تری رہ میں جی کو کھو دیناجو کچھ بھی پائیے تجھ کو تو آشنا بھی ہے
نیل کے پانیو رستے میں نہ حائل ہوناکیا پتہ ضرب کلیمیؑ سے ٹھکانے لگ جاؤ
اٹھاؤ جام پیو مے کہ موسم گل ہےچٹک رہا ہے بدن اس کا چاندنی کی طرح
مالک ہی کے سخن میں تلون جو پائیےکہئے یقین لائیے پھر کس کی بات کا
نشہ ہے ایک طرف رنگ کہو خاک جمےخود پیو اور پلاؤ تو کوئی بات بنے
وہ پری رو ہے پیو شوق سے تم اے تنویرؔمے سے پرہیز نہیں چاہیے مے خوارو کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books