aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paiham"
ذرا دیر آشنا چشم کرم ہےستم ہی عشق میں پیہم نہ ہوں گے
ہے جو ہمارا ایک حساب اس حساب سےآتی ہے ہم کو شرم کہ پیہم ملے تمہیں
میں پیہم ہار کر یہ سوچتا ہوںوہ کیا شے ہے جو ہاری جا رہی ہے
تقاضے کیوں کروں پیہم نہ ساقیکسے یاں فکر بیش و کم نہیں ہے
خوشا اشارۂ پیہم زہے سکوت نظردراز ہو کے فسانہ ہے مختصر پھر بھی
پیہم طواف کوچۂ جاناں کے دن گئےپیروں میں چلنے پھرنے کی طاقت نہیں رہی
اسی طرح سے اگر چاہتا رہا پیہمسخن وری میں مجھے انتخاب کر دے گا
آج اس پھول کی خوشبو مجھ میں پیہم شور مچاتی ہےجس نے بے حد عجلت برتی کھلنے اور مرجھانے میں
یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیامحبت زہر کھا کے آئی تھی کیا
میری ہستی شوق پیہم میری فطرت اضطرابکوئی منزل ہو مگر گزرا چلا جاتا ہوں میں
عشق فرمودۂ قاصد سے سبک گام عملعقل سمجھی ہی نہیں معنئ پیغام ابھی
ہم نے پیہم قبول و رد کر کےاس کو ایک امتحان میں رکھا
تم غیروں سے ڈر ڈر کے لپٹ جاتے تھے پیہمکل رات کو نالاں پس دیوار ہمیں تھے
پیہم جو آہ آہ کیے جا رہا ہوں میںدولت ہے غم زکوٰۃ دئیے جا رہا ہوں میں
ہے ازل سے ابد تلک کا حساباور بس ایک پل ہے پیہم جی
تجھے حادثات پیہم سے بھی کیا ملے گا ناداںترا دل اگر ہو زندہ تو نفس بھی تازیانہ
دل کا ہر تار لرزش پیہمجاں کا ہر رشتہ وقف سوز و گداز
اس میں ٹھہراؤ یا سکون کہاںزندگی انقلاب پیہم ہے
ہیں اس کشاکش پیہم میں زندگی کے مزےپھر ایک بار کوئی سعئ نا تمام کریں
یہ لغزشوں کا تسلسل یہ معذرت پیہمیہ مرحلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books