aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paro.n"
پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہےزمیں پہ بیٹھ کے کیا آسمان دیکھتا ہے
کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آئے گی لیکنتتلی کے پروں کو کبھی چھلتے نہیں دیکھا
فضائے شوق میں اس کی بساط ہی کیا تھیپرند اپنے پروں کا نشانہ ہو گیا ہے
اڑان والو اڑانوں پہ وقت بھاری ہےپروں کی اب کے نہیں حوصلوں کی باری ہے
لہو لہان پڑا تھا زمیں پر اک سورجپرندے اپنے پروں سے ہوائیں کرنے لگے
اپنے سودا زدگاں سے یہ کہا ہے اس نےچل کے اب آئیو پیروں پہ سروں کے ہوتے
ہر چند راکھ ہو کے بکھرنا ہے راہ میںجلتے ہوئے پروں سے اڑا ہوں مجھے بھی دیکھ
اڑ گیا تو شاخ کا سارا بدن جلنے لگادھوپ رکھ لی تھی پرندے نے پروں کے درمیاں
چمک رہی ہے پروں میں اڑان کی خوشبوبلا رہی ہے بہت آسمان کی خوشبو
پروں میں تیر ہے پنجوں میں تنکےمیں یہ چڑیا اڑانا چاہتا ہوں
تم نے صرف چاہا ہے ہم نے چھو کے دیکھے ہیںپیرہن گھٹاؤں کے جسم برق پاروں کے
پروں میں سمٹا تو ٹھوکر میں تھا زمانے کیاڑا تو ایک زمانہ مری اڑان میں تھا
اونچی اڑیں ہوا میں بچوں کو پر نہ بھولیںان بے پروں کا ان کو روزی رساں بنایا
جس نے مہ پاروں کے دل پگھلا دیےوہ تو میری شاعری تھی میں نہ تھا
یہ کہہ گئے ہیں مسافر لٹے گھروں والےڈریں ہوا سے پرندے کھلے پروں والے
سنگ ریزوں سے خزف پاروں سےکتنے ہیرے کبھی چن لائے ہیں
وہ کھردری چٹانیں وہ دریا وہ آبشارسب کچھ سمیٹ لے گئی اپنے پروں میں رات
جب میسر ہوں ساغر و مینابرق پاروں کو پھول کہتا ہوں
میری آنکھوں میرے ہونٹوں پہ یہ کیسی تمازت ہےکبوتر کے پروں کی ریشمی اجلی حرارت سی
رہا ہوئے پہ عجب حال ہے اسیروں کاکہ اب وہ اپنے پروں کو تلاش کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books