aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qadd"
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
ترے سرو قامت سے اک قد آدمقیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
آئینے سے پردا کر کے دیکھا جائےخود کو اتنا تنہا کر کے دیکھا جائے
جس کی گردن میں ہے پھندا وہی انسان بڑاسولیوں سے یہاں پیمائش قد ہوتی ہے
شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیںمیرے بجھنے کا نظارہ کرنے آ جاتے ہوں گے
برا نہ مانیے لوگوں کی عیب جوئی کاانہیں تو دن کا بھی سایا دکھائی دیتا ہے
تیز ہو جاتا ہے خوشبو کا سفر شام کے بعدپھول شہروں میں بھی کھلتے ہیں مگر شام کے بعد
گمراہ کئے ہوں گے کئی پھول سے جذبےایسے تو کوئی راہنما ہو نہیں سکتا
مجھ سے اونچا ترا قد ہے، حد ہےپھر بھی سینے میں حسد ہے؟ حد ہے
ضعف سے اے گریہ کچھ باقی مرے تن میں نہیںرنگ ہو کر اڑ گیا جو خوں کہ دامن میں نہیں
ہم یہ تو نہیں کہتے کہ غم کہہ نہیں سکتےپر جو سبب غم ہے وہ ہم کہہ نہیں سکتے
ہر گھر کا دیا گل نہ کرو تم کہ نہ جانےکس بام سے خورشید قیامت نکل آئے
مانا کہ مشت خاک سے بڑھ کر نہیں ہوں میںلیکن ہوا کے رحم و کرم پر نہیں ہوں میں
تین محلوں میں ان جیسی قد کاٹھی کا کوئی نہ تھااچھے خاصے اونچے پورے قد آور تھے بابو جی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books