aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qadr"
میں جس کی آنکھ کا آنسو تھا اس نے قدر نہ کیبکھر گیا ہوں تو اب ریت سے اٹھائے مجھے
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
ظلم سہہ کر جو اف نہیں کرتےان کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں
کس طرح تڑپتے جی بھر کر یاں ضعف نے مشکیں کس دیں ہیںہو بند اور آتش پر ہو چڑھا سیماب بھی وہ سیماب ہیں ہم
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
مرے جذبے کی بڑی قدر ہے لوگوں میں مگرمیرے جذبے کو مرے ساتھ ہی مر جانا ہے
دل کو نیاز حسرت دیدار کر چکےدیکھا تو ہم میں طاقت دیدار بھی نہیں
اگر چاہیں تو وہ دیوار کر دیںہمیں اب کچھ نہیں کہنا زباں سے
آپ کیا جانیں قدر یا اللہجب مصیبت کوئی پڑی ہی نہیں
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
آپ نے قدر کچھ نہ کی دل کیاڑ گئی مفت میں ہنسی دل کی
خود پہ جب دشت کی وحشت کو مسلط کروں گااس قدر خاک اڑاؤں گا قیامت کروں گا
بساط بزم الٹ کر کہاں گیا ساقیفضا خموش، سبو چپ، اداس پیمانے
قدر رکھتی نہ تھی متاع دلسارے عالم میں میں دکھا لایا
میں دل کی قدر کیوں نہ کروں ہجر یار میںان کی سی شوخیاں ہیں اسی بے قرار میں
بقدر تشنہ لبی پرشس وفا نہ ہوئیچھلک کے رہ گئے تیری نظر کے پیمانے
کچھ قدر اپنی تو نے نہ جانییہ بے سوادی یہ کم نگاہی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books