aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rakhsh"
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھیے تھمےنے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
اپنی منزل نہیں کوئی فریادرخش بھی اپنا بد رکاب نہیں
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
ہزار صاحب رخش صبا مزاج آئےبسا ہوا ہے وہی شہ سوار آنکھوں میں
مٹ گیا ہے فرق سب فردا میں اور دیروز میںمات دے کر رخش دوراں کو چلی ہے کربلا
ایک رخش سنگ تھا آتش کدے کے سامنےایک نیلی موم بتی دست آہن گر میں تھی
ہے رخش سبک سیر بہت عمر رواں کاگر جائے کوئی شے تو اٹھانا نہیں ملتا
اب ہاتھ ہمارے ہے عناں رخش جنوں کیاب سر پہ ہمارے کلہ سنگ بتاں ہے
قیلولہ کر رہے ہوں کسی نیم کے تلےمیداں میں رخش عمر بھی چرتا ہوا سا ہو
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
زخم بھی تازہ تھا اور اس پہ ہوا بھی تازہدل نے رکھا تھا مگر رخش دعا بھی تازہ
رکھ کے مدار شوق کسی آفتاب پرتو سنگ انتظار پگھلتا ہوا بھی دیکھ
رخش ابد خرام کی تھمتی نہیں ہیں بجلیاںصبح ازل نژاد سے کرنا ہے مشورہ مجھے
کس لئے کس طرف بہر ساعترخش ہستی دواں ہے کیا معلوم
مری نظر کے سامنے ہے آئنہ رکھا ہواتری نظر کا حسن انتخاب دیکھتا ہوں میں
مجھ سے گلہ بجا مگر تم بھی کبھی یہ سوچنامجھ کو انا کے رخش پر کس نے سوار کر دیا
راکب کو ایک بار گرا دے جو رخش عمرممکن نہیں وہ اس پہ ہو بار دگر سوار
رخش فکر کو اپنے کیجیے ذرا مہمیزنو بہ نو مضامیں کا در ابھی کھلا سا ہے
رخش جاں مجھ کو قیامت کا سفر ہے درپیشاس مسافت کو فقط ایک سواری کم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books