aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raqs-e-bismil"
رقص بسمل کی مرے دل کو ادا بھی آئےمجھ سے بچھڑو تو تڑپنے کا مزا بھی آئے
ہم تو کرتے ہوئے رقص بسمل گئےجب کبھی شوق میں سوئے منزل گئے
رقص بسمل سہی زنجیر کی جھنکار سہیہم نشیں راہ جنوں میں رسن و دار سہی
آہ اس عمر محبت میں کبھی اے بسملؔایک دن آئے گا یہ دن مجھے معلوم نہ تھا
خدا لگتی کہو للہ صداقت کو نہ جھٹلاؤتمہیں افسانۂ بیتابیٔ بسملؔ پسند آیا
کہاں تک شکوۂ بے مہریٔ احباب اے ہمدمزمانہ درپئے آزار بسملؔ ہوتا جاتا ہے
کہاں خود کو چھپائیں اے بسملؔوہ جو امید رو نمائی دے
ذکر بسملؔ پہ وہ فرمانے لگے جھنجھلا کرہوگا کوئی چلو جانے دو ہمیں یاد نہیں
ستاروں کی ضیا بن کر فرشتوں کا سلام آیازبان بسملؔ وارفتہ پر جب ان کا نام آیا
ہر گھڑی ہر سو حضرت بسملؔتیرے اور غم کے درمیاں ہوں گے
ہے تذبذب کہ لاش بسملؔ پرہنس رہی ہے کہ رو رہی ہے تو
پوچھ مت مجھ سے مری حالت دل اے بسملؔدل کے زخموں پہ نیا تیر چلا ہو جیسے
راس آئی ہے عشق کو زبونیجس حال میں دیکھیے زبوں ہے
بسملؔ تم آج روتے ہو انجام عشق کوہم کل سمجھ گئے تھے کچھ آثار دیکھ کر
یہ کس کے کوچے میں گامزن ہوں یہ آستاں کس کا سامنے ہےمیں اپنے قدموں پر آج بسملؔ سر دو عالم جھکا رہا ہوں
اختلاج قلب کے دورے نہیںعشق کی بسملؔ ہیں دل آزاریاں
بدل گئے سحر و شام زندگی بسملؔوہ زندگی کے مناظر نہ وہ فضائیں رہیں
میں نے کب روک کے رکھا تمہیں جان بسملؔذہن و دل کیا ہے مری روح میں داخل ہو جاؤ
سوائے ذوق نظر اور کچھ نہیں بسملؔیہ پھول کیا ہیں یہ پھولوں میں رنگ و بو کیا ہے
ہمیں بھی ذہن و فکر اپنے بدلنے ہیں بسملؔنئے خیال کا ہندوستاں ہے اور ہم ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books