aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rev.do.n"
ریوڑوں کی قطاروں میں گم ہو گئے دن کے رستے تو آنکھیں کھلی رہ گئیںلوٹ کے گھر نہ آئے سدھائے ہوئے جب پرندے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں
ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدرریکھاؤں سے مات کھا رہے ہو
رندوں کو ڈرا سکتے ہیں کیا حضرت واعظجو کہتے ہیں اللہ سے ڈر کر نہیں کہتے
قیامت کے آنے میں رندوں کو شک تھاجو دیکھا تو واعظ چلے آ رہے ہیں
مرحبا مے کشوں کا مقدر اب تو پینا عبادت ہے انورؔآج رندوں کو پینے کی دعوت واعظ محترم دے گئے ہیں
دشوار ہے رندوں پر انکار کرم یکسراے ساقئ جاں پرور کچھ لطف و عنایت بھی
جھوم کے جب رندوں نے پلا دیشیخ نے چپکے چپکے دعا دی
تو نے رندوں کا حق مارا مے خانے میں رات گئےشیخ کھرے سید ہیں ہم تو ہم نے سنایا شاد ہوئے
اے تو کہ تیرے در پہ ہیں رندوں کے جمگھٹےاک روز اس فقیر کے گھر آ شراب پی
کہیں عابد بنا کہیں زاہدکہیں رندوں کا پیشوا دیکھا
واعظو چھیڑو نہ رندوں کو بہتیہ سمجھ لو کہ پیے بیٹھے ہیں
جس برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہےاس کو دفناؤ مرے ہاتھ کی ریکھاؤں میں
بڑھ کے رندوں نے قدم حضرت واعظ کے لیےگرتے پڑتے جو در پیر مغاں تک پہنچے
رندوں کو حفیظؔ اتنا سمجھا دے کوئی جا کرآپس میں لڑو گے تم واعظ کا بھلا ہوگا
میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہےکم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے
زاہد میں ہے نہ زہد نہ رندوں میں مے کشیپھولوں میں حسن غنچوں میں رنگت نہیں رہی
سنگ ریزوں سے خزف پاروں سےکتنے ہیرے کبھی چن لائے ہیں
مے خوار تو ہے محتسب شہر زیادہرندوں نے یوں ہی مفت میں الزام لیا ہے
کل تقدس مآب مسجد تھےآج رندوں میں آئے بیٹھے ہیں
اسے بھی ٹھان رکھ ساقی یقیں ہوگا نہ رندوں کواگر زاہد پہن کر جامۂ احرام آئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books