aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saamnaa"
یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کوکہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں
اب ہے بس اپنا سامنا در پیشہر کسی سے گزر گیا ہوں میں
میں خود بھی کرنا چاہتا ہوں اپنا سامناتجھ کو بھی اب نقاب اٹھا دینی چاہیے
کبھی جب مدتوں کے بعد اس کا سامنا ہوگاسوائے پاس آداب تکلف اور کیا ہوگا
گھر سے کچھ خوابوں سے ملنے کے لیے نکلے تھے ہمکیا خبر تھی زندگی سے سامنا ہو جائے گا
اب تو مدت سے رہ و رسم نظارہ بند ہےاب تو ان کا طور پر بھی سامنا ہوتا نہیں
حقیقت سے خیال اچھا ہے بیداری سے خواب اچھاتصور میں وہ کیسا سامنا ہونے سے پہلے تھا
چراتا ہوں اب آنکھیں آئنوں سےخدا کا سامنا ہونے لگا تھا
ہو کے اک بار سامنا ان سےپھر کبھی سامنا نہیں ہوتا
بھیڑ میں اک اجنبی کا سامنا اچھا لگاسب سے چھپ کر وہ کسی کا دیکھنا اچھا لگا
جب کبھی تجھ سے سامنا ہوگااجنبی کی طرح ملوں گا میں
اک اور دریا کا سامنا تھا منیرؔ مجھ کومیں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
بجھ رہے ہیں ایک اک کر کے عقیدوں کے دیےاس اندھیرے کا بھی لیکن سامنا کرنا تو ہے
مجھے کب کسی کی امنگ تھی مری اپنے آپ سے جنگ تھیہوا جب شکست کا سامنا تو خیال تیری طرف گیا
اہتمام پردہ نے کھول دیں نئی راہیںوہ جہاں چھپا جا کر میرا سامنا پایا
جہنم ہو کہ جنت جو بھی ہوگا فیصلہ ہوگایہ کیا کم ہے ہمارا اور ان کا سامنا ہوگا
گفتگو ان سے روز ہوتی ہےمدتوں سامنا نہیں ہوتا
شمع کیا شمع کا اجالا کیادن چڑھے سامنا کرے کوئی
مجھے ذرا سا گماں بھی نہ تھا اکیلا ہوںکہ دشمنوں کا کہیں سامنا بھی ہونا تھا
کس نے پایا سکون دنیا میںزندگانی کا سامنا کر کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books