aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saanehaa"
مرگ جگرؔ پہ کیوں تری آنکھیں ہیں اشک ریزاک سانحہ سہی مگر اتنا اہم نہیں
کوئی حاصل نہ تھا آرزو کا مگر سانحہ یہ ہے اب آرزو بھی نہیںوقت کی اس مسافت میں بے آرزو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
جہاں اتنے مصائب ہوں جہاں اتنی پریشانی کسی کا بے وفا ہونا ہے کوئی سانحہ کیابہت معقول ہے یہ بات لیکن اس حقیقت تک دل ناداں کو لانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
جسے سمجھا نہیں شاید کسی نےمیں اپنے عہد کا وہ سانحہ ہوں
عجیب سانحہ مجھ پر گزر گیا یارومیں اپنے سائے سے کل رات ڈر گیا یارو
کیا سانحہ یاد آیا رزمیؔ کی تباہی کاکیوں آپ کی نازک سی آنکھوں میں نمی آئی
رونق بازار و محفل کم نہیں ہے آج بھیسانحہ اس شہر میں کوئی مگر ہونے کو ہے
چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھایہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
کہیں خون دل سے لکھا تو تھا ترے سال ہجر کا سانحہوہ ادھوری ڈائری کھو گئی وہ نہ جانے کون سا سال تھا
ایک سرود روشنی نیمۂ شب کا خواب تھاایک خموش تیرگی سانحہ آشنا بھی تھی
بکھر گیا ہے کچھ اس طرح آدمی کا وجودہر ایک فرد کوئی سانحہ لگے ہے مجھے
یہ سانحہ ہے کہ واعظوں سے الجھ پڑے ہمیہ واقعہ ہے کہ پی رہے تھے شراب سارے
تمہارے عہد حکومت کا سانحہ یہ ہےکہ اب تو لوگ گھروں سے بھی کم نکلتے ہیں
وہ بے سبب یوں ہی روٹھا ہے لمحہ بھر کے لئےیہ سانحہ نہ سہی پھر بھی کرب ناک ہوا
آج کچھ بھی نہیں ہوا جوادؔہاں مگر ایک سانحہ ہوا ہے
مصائب اور تھے پر دل کا جاناعجب اک سانحہ سا ہو گیا ہے
کل رات سونی چھت پہ عجب سانحہ ہواجانے دو یار کون بتائے کہ کیا ہوا
میں اپنی مٹی سے اپنے لوگوں سے کٹ گیا ہوںیقیناً اس سے بڑا کوئی سانحہ نہیں ہے
اب کے شہر زندگی میں سانحہ ایسا ہوامیں صدا دیتا اسے وہ مجھ کو تکتا رہ گیا
اک شکست آئینہ بن گئی ہے سانحہٹوٹ جائے دل اگر کوئی حادثہ نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books