aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sarsar"
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
یہ مشت خاک یہ صرصر یہ وسعت افلاککرم ہے یا کہ ستم تیری لذت ایجاد
گرد باد رہ بیتابی ہوںصرصر شوق ہے بانی میری
بکھرا ہوا ہوں صرصر شام فراق سےاب آ بھی جاؤ اور مجھے آ کر سمیٹ لو
خطا نہیں جو کھلے پھول راہ صرصر میںیہ جرم ہے کہ وہ فکر مآل رکھتے تھے
دل و دیں نقد لا ساقی سے گر سودا کیا چاہےکہ اس بازار میں ساغر متاع دست گرداں ہے
کرم اے صرصر آلام دوراںدلوں کی آگ بجھتی جا رہی ہے
ہو صرصر فغاں سے نہ کیونکر وہ مضطربمشکل ہوا ہے پردۂ محمل کو تھامنا
صرصر کی زد میں آئے ہوئے بام و در کو دیکھکیسی ہوائیں کیسا نگر سرد کر گئیں
ہر ایک گل کو ہے عشق سموم کا سوداہر ایک شاخ یہاں معتقد ہے صرصر کی
آغاؔ نثار ہوجیے انعام دیجئےلایا ہے ان کا قاصد صرصر خرام خط
جب سر میں ہوائے طاعت تھی سرسبز شجر امید کا تھاجب صرصر عصیاں چلنے لگی اس پیڑ نے پھلنا چھوڑ دیا
اسے قریب سے دیکھا تو یہ ہوا معلوموہ بوئے گل نہیں شمشیر باد صرصر ہے
صرصر وقت اڑا لے گئی روداد حیاتوہی اوراق جنہیں عہد جوانی کہہ لو
کنج غم میں اک گل بھی لکھ نہیں سکا پورااس بلا کی تیزی سے صرصر طرب گزری
وہ قہر شاہ خاور ہو کہ زہر باد صرصر ہوکسی صورت مزاج نازک شبنم تو بدلے گا
شاخ مژگان محبت پہ سجا لے مجھ کوبرگ آوارہ ہوں صرصر سے بچا لے مجھ کو
دعا مری گم صرصر میںبھنور میں گم محور میرا
رویا ہوں یاد کر کے میں تیری تند خوئیصرصر نے جب چراغ روشن بجھا دیے ہیں
وہ منتظر ہے یقیناً ہوائے سرسر کاجو حبس ہو نہ سکا باد نوبہار سے کم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books