aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saut"
دفتر ہے ایک معنئ بے لفظ و صوت کاسادہ سی جو نگاہ کئے جا رہا ہوں میں
بس ایک ہوک سی دل سے اٹھے گھٹا کی طرحکہ حرف و صوت ضروری نہیں دعا کے لیے
برنگ صوت جرس تجھ سے دور ہوں تنہاخبر نہیں ہے تجھے آہ کارواں میری
جہان صوت و صدا میں سما نہیں سکتیلطیفۂ ازلی ہے فغان چنگ و رباب
ہے بو العجب یہ زمزمۂ صوت سرمدیکس طرح آئے معرض گفت و شنود میں
یک بیاباں برنگ صوت جرسمجھ پہ ہے بیکسی و تنہائی
صوت ہی صوت ہے تصویر ہی تصویر ہے تویاد تیری کئی باتیں کئی پہلو آئے
یہ حرف و صوت کا رشتہ ہے زندگی کی دلیلخدا وہ دن نہ دکھائے کہ بے صدا ہو جاؤں
تھا میری صوت پہ پہرہ ''انا سپاہی'' کامیں اپنی ہار کا اقرار کس طرح کرتا
مری صدا پہ نہ برسیں اگر تری آنکھیںتو حرف و صوت کے سارے دیے بجھا دوں گا
نئے شعر کہو مرے شعر گرو کوئی عشق چراغ کرو روشنہر منظر حرف و صوت پہ چھائی دھند کو کم کرنے کے لیے
وہ بھی تھا ایک ورق سادہ کتابحرف بے صوت و صدا تھا میں بھی
ایک میں اور اتنے لاکھوں سلسلوں کے سامنےایک صوت گنگ جیسے گنبدوں کے سامنے
تلاش صوت و صدا میں کدھر گیا میں عرشؔوہ نغمہ ساز خموشی کدھر گیا مجھ میں
صوت کیا شے ہے خامشی کیا ہےغم کسے کہتے ہیں خوشی کیا ہے
ختم کیا صبا نے رقص گل پہ نثار ہو چکیجوش نشاط ہو چکا صوت ہزار ہو چکی
ازل سے کچھ خرابی ہے کمانوں کی سماعت میںپرندو شوخیٔ صوت و صدا سے کچھ نہیں ہوتا
حرف کو حرف بتاتا ہے وہ خاموش دہنصوت کو صوت سمجھتا ہے صدا جانتا ہے
میں کیا بتاؤں کہ کیا حشر کر رہا تھا بپانگوڑی سوت کا اٹھتا شباب عید کے دن
مرے چاروں طرف پھیلی ہے حرف و صوت کی دنیاتمہارا اس طرح ملنا کہانی بن کے پھیلے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books