aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taimuur"
موتی نہیں ہوں ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوںدریا ترے وجود کا حصہ تو میں بھی ہوں
کرتی ہے ملوکیت آثار جنوں پیدااللہ کے نشتر ہیں تیمور ہو یا چنگیز
تم کو معلوم تو ہے مجھ پہ جو گزری تیمورؔپوچھ کر مجھ سے ضروری ہے رلانا مرے دوست
تاریخ دان لکھے گا تیمورؔ یہ ضروراک شخص تھا جو کہتا رہا شہر کو بچا
میں نے بخش دی تری کیوں خطا تجھے علم ہےتجھے دی ہے کتنی کڑی سزا تجھے علم ہے
بیٹھے بیٹھے اسے کیا ہوتا ہے جانے تیمورؔجلتا سگرٹ وہ ہتھیلی پہ بجھا دیتا ہے
اگر کسی مصلحت میں پیچھے ہٹا ہوں تیمورؔتو مت سمجھنا کہ اب میں حملہ نہیں کروں گا
گئے دنوں میں یہ معمول تھا مرا تیمورؔزیادہ وقت میں اک خواب میں بسر کرتا
یہ مصلحت ہے مری بزدلی نہیں تیمورؔجہاں ضروری ہوا حوصلہ دکھاؤں گا
اتار لفظوں کا اک ذخیرہ غزل کو تازہ خیال دے دےخود اپنی شہرت پہ رشک آئے سخن میں ایسا کمال دے دے
خوشی ضرور تھی تیمورؔ دن نکلنے کیمگر یہ غم بھی سوا تھا کہ رات بیت گئی
اب تو کوئی بھی دور نہیں تو پھر تیمورؔہم خط کس کے نام لکھایا کرتے ہیں
سب کو دل کی بتاتا تھا تیمورؔمیں نے پوچھا تو ہنس کے ٹال دیا
بہار آنے کی امید کے خمار میں تھاخزاں کے دور میں بھی موسم بہار میں تھا
ظرف دنیا جو تنگ ہے تیمورؔتیرا دل بھی کہاں کشادہ ہے
جدائیوں کا سبب صرف ایک تھا تیمورؔتوقعات زیادہ تھیں جان جاں تجھ سے
اس آشوب زمانہ کے لئے میں کیا کہوں تیمورؔکہ ہر بکھرا ہوا خود کو یہاں سمٹا دکھاتا ہے
مکاں سے ہوگا کبھی لا مکان سے ہوگامرا یہ معرکہ دونوں جہان سے ہوگا
سلطان جہاں ہے جو گدا ہےتیمور ہر اک شکستہ پا ہے
مجھے خبر ہے وہ سر تا پا شاعری ہے تیمورؔغزل کا حصہ اسے بناتا ہوں اس بنا پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books