aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taktaa"
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیںیہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
بڑے لوگوں کے اونچے بد نما اور سرد محلوں کوغریب آنکھوں سے تکتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
موتی جیسی شکل بنا کرآئینے کو تکتا ہوگا
کیا شاخ با ثمر ہے جو تکتا ہے فرش کونظریں اٹھا شکیبؔ کبھی سامنے بھی دیکھ
میرے اندر کوئی تکتا رہا رستہ اس کامیں ہمیشہ کے لئے رہ گئی چلمن بن کے
اب کسے ساحل امید سے تکتا ہے فرازؔوہ جو اک کشتئ دل تھی اسے غرقاب سمجھ
اب کے شہر زندگی میں سانحہ ایسا ہوامیں صدا دیتا اسے وہ مجھ کو تکتا رہ گیا
آؤ اور قریب آ جاؤوقت بھی رستہ تکتا ہوگا
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
روز چھپ کے تکتا ہے پیاسی پیاسی نظروں سےاس کے گھر کے آگے سے دریا جب گزرتا ہے
دنیا لٹی تو دور سے تکتا ہی رہ گیاآنکھوں میں گھر کے خواب کا نقشہ ہی رہ گیا
سوتی جاگتی گڑیا بن کرتیرا عکس مجھے تکتا تھا
حشر کی بھیڑ میں ایک ایک کا منہ تکتا ہوںاس بھری بزم میں اک جاننے والا بھی نہیں
دل بے حوصلہ تکتا ہے خریدار کی راہکوئی گاہک نہیں ٹوٹے ہوئے پیمانے کا
خدا جانے میں اس کے ساتھ رہتا تھا کہ آئینہمرے پردے میں اپنے آپ کو حیرت سے تکتا تھا
اب آئینہ حیرت سے اک اک کا منہ تکتا ہے سلیمؔپہلے لوگ تو آئینے میں چہرہ دیکھنے والے تھے
اسی سوکھے شجر کے نیچے تیری راہ تکتا ہوںبچھڑتے وقت تو جس سے لپٹ کے خوب رویا تھا
صرف اتنی ہے مظفرؔ اپنی روداد حیاتمیں زمانے کو زمانہ مجھ کو تکتا رہ گیا
یہ صورت ہوئی ہے کہ آئینہ پہروںمرے منہ کو تکتا ہے حیران ہو کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books