aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "unvaan"
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہےکس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
پھر چاہتا ہوں نامۂ دل دار کھولناجاں نذر دل فریبی عنواں کیے ہوئے
جسے کہتی ہے دنیا کامیابی وائے نادانیاسے کن قیمتوں پر کامیاب انسان لیتے ہیں
اپنی محرومیاں چھپاتے ہیںہم غریبوں کی آن بان میں کیا
حدیث یار کے عنواں نکھرنے لگتے ہیںتو ہر حریم میں گیسو سنورنے لگتے ہیں
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسادونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
پیار جب حد سے بڑھا سارے تکلف مٹ گئےآپ سے پھر تم ہوئے پھر تو کا عنواں ہو گئے
ہر مسرت غم دیروز کا عنوان بنیوقت کی گود میں لمحات نے دم توڑ دیا
غرض کیا کہ سمجھیں مرے خط کا مضموںوہ عنوان و طرز رقم دیکھتے ہیں
کبھی کبھی آرزو کے صحرا میں آ کے رکتے ہیں قافلے سےوہ ساری باتیں لگاؤ کی سی وہ سارے عنواں وصال کے سے
پڑھتا نہیں خط غیر مرا واں کسی عنواںجب تک کہ وہ مضموں میں تصرف نہیں کرتا
وحشت کا عنوان ہماری ان میں سے جو نار بنیدیکھیں گے تو لوگ کہیں گے انشاؔ جی دیوانے تھے
ہے فسانہ عشق کا ڈوبا ہے ساحل اشک میںمیرے مضموں کا یہ عنواں تلخیاں ہی ٹھیک ہیں
رہتی دنیا میں عشق کی دنیانئے عنوان سے منظم ہے
روداد غم عشق ہے تازہ مرے دم سےعنوان ہر افسانہ ہوں افسانہ نہیں ہوں
ہستی فریب نامۂ موج سراب ہےیک عمر ناز شوخی عنواں اٹھائیے
نہیں اقلیم الفت میں کوئی طومار ناز ایساکہ پشت چشم سے جس کی نہ ہووے مہر عنواں پر
میں ترے جس غم کو اپنا جانتا تھا وہ بھی توزیب عنوان حدیث دیگراں بنتا گیا
درس عنوان تماشا بہ تغافل خوشترہے نگہ رشتۂ شیرازۂ مژگاں مجھ سے
عنوان غفلتوں کے ہیں قربت ہو یا وصالبس فرصت حیات فراقؔ ایک رات ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books