aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vabaa"
وبا پھیلی ہوئی ہے ہر طرفابھی ماحول مر جانے کا نئیں
قیس و فرہاد و وامق و مومنؔمر گئے سب ہی کیا وبا ہے عشق
وہ غنچہ یکجا ہے چونکہ ورائے فکر و خیالپلک نہ جھپکیں تو دکھلاؤں پتی پتی ابھی
وبا نے کاش ہمیں بھی بلا لیا ہوتاتو ہم پہ موت کا احسان بھی نہیں ہوتا
حل بھی تلاش کر لیا جائے گا عن قریبتم اس وبا کو بڑھنے نہ دو فاصلہ رکھو
کسی وبا میں خدا ہم کو مبتلا کرے گاہم ایسے لوگ کہاں خود کشی کے قابل ہیں
زمیں پہ انساں خدا بنا تھا وبا سے پہلےوہ خود کو سب کچھ سمجھ رہا تھا وبا سے پہلے
تمام جسم مہکنے لگا ہے اپنے آپبدن میں پھیلی ہوئی عشق کی وبا کی قسم
نہ وبا کے کوئی دن رات نہ تنہائی کے سالتیرے آتے ہی بدل جاتا ہے سارا موسم
یا گھر میں بیٹھ اور مجھے تصویر بھیج دےفصل وبا میں وصل کا انداز ہے جدا
کبھی سوچا نہیں تھا ہم نے ایساوبا کے دن بہاروں پر چلیں گے
رہیے احباب سے کٹ کر کہ وبا کے دن ہیںسانس بھی لیجیے ہٹ کر کہ وبا کے دن ہیں
نظر نظر میں اداسی دکھائی دینے لگینگر نگر میں ہے پھیلی وبا اداسی کی
ہے قحط نہ طوفاں نہ کوئی خوف وبا کااس دیس پہ سایہ ہے کسی اور بلا کا
گھر گھر وبائے حرص و ہوس ہے تو کیا ہوامرتے ہیں لوگ روز وبا کے بغیر بھی
جب کرونا کی ہے وبا پھیلیدرد کے ایسے سال پر چپ ہوں
سب پریشاں ہیں کہ آخر کس وبا میں وہ مرےجن کو غربت کے علاوہ کوئی بیماری نہ تھی
مرض یہ کیا ہے کہ جس کے ڈر سے تمام دنیا لرز رہی ہےیہ کیا وبا ہے کہ جس کے آگے ہر ایک کا سر جھکا ہوا ہے
حق گوئی سے میری ہی پریشان ہے دنیاکیا ہو یہ وبا اور جو دو چار کو لگ جائے
گناہوں کی وبا سے بھی نہیں شرمندہ یہ عالماتارے گا عذاب اپنے خدا آہستہ آہستہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books