aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vasl-e-aduu"
گواہ وصل عدو سر جھکا کے دیکھ نہ لویہ بند بند جدا ہیں قبا کے دیکھ نہ لو
وعدۂ وصل عدو آج وفا ہو کہ نہ ہونالہ کرتا تو ہوں میں حشر بپا ہو کہ نہ ہو
وہ ذکر وعدۂ وصل عدو پہ کہتے ہیںضرور میں نے کیا بالضرور میں نے کیا
شب وصل عدو کیا کیا جلا ہوںحقیقت کھل گئی روز جزا کی
تھا یہاں دل میں طعن وصل عدوعذر ان کی زباں پہ آنے لگے
رنج ہجراں غم فرقت الم وصل عدودم کے ہیں ساتھ مرے جائیں گے دم جانے سے
گیا میں اس لئے لے کر پیام وصل عدوکہ ان کی دید کا باعث پیمبری ہو جائے
جاگتا میرا نصیبہ جو شب وصل عدوپاسباں یہ تو ترا دیدۂ بے دار نہ تھا
رنج کیا وصل عدو کا جو تعلق ہی نہیںمجھ کو واللہ ہنساتا ہے رلانا تیرا
وصل عدو کا حال سنانے سے فائدہاللہ رحم کیجئے بس بس سنا سنا
شب وصل عدو تیری بلا سےکسی مضطر کو خواب آئے نہ آئے
ہے شب وصل عدو اور زمانہ مہجورکیوں نہ بستر کے لیے گل کی جگہ خار بکے
میں اور روز وصل عدو اور شب فراقیہاں آسماں نہ تھا کہ وہاں آسماں نہ تھا
غمزہ و ناز و ادا مہر و وفا جور و جفاسب کے سب خانہ بر انداز نظر آتے ہیں
کہاں تک نہ بے ہوش و بے خود کرے گیمئے وصل ہے کوئی شربت نہیں ہے
وصل میں اچھی طرح جب بادہ پیمائی ہوئیاڑ گئی کافور بن بن کر حیا آئی ہوئی
مری قسمت لکھی جاتی تھی جس دن میں اگر ہوتااڑا ہی لیتا دست کاتب تقدیر سے کاغذ
صدا سنتے ہی گویا مردنی سی چھا گئی مجھ پریہ شور صور تھا یا وصل کا انکار تھا کیا تھا
ہزار شرم کرو وصل میں ہزار لحاظنہ نبھنے دے گا دل زار و بے قرار لحاظ
مجھے ہے صدمۂ ہجراں عدو کو سیکڑوں خوشیاںمرے اجڑے ہوئے گھر کو بھری محفل سے کیا نسبت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books