aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zakir khan zakir"
گر وہ پوچھیں گے حال دل ذاکرؔکچھ نہیں ہے جواب کی صورت
بانجھ آنکھیں ہوئیں مگر ذاکرؔخواب آتے رہے روانی سے
آ جاتی ہے ملنے کو ہر رات ہمیں ذاکرؔپھولوں کی ردا اوڑھے بارات تری باتیں
اس کی نظروں میں حقیقت ہے فسانہ ذاکرؔچھوڑ جائے گا مجھے اب وہ کہانی کر کے
درد و راحت وصل و فرقت عشق کے ہیں رنگ و روپجاتے جاتے اس نے ذاکرؔ خوب سمجھایا ہمیں
خوش گماں ہے وہ بہت جیت پہ اپنی ذاکرؔہم بھی چل سکتے تھے اک چال مگر جانے دو
رشتوں کا یہی وصف ہے ذاکرؔ کی نظر میںکمزور سہی رشتہ نبھانا تو پڑے گا
ذاکرؔ یہ زندگی کی حقیقت سراب ہےجب آگہی ملی تو یہی تجربہ ہوا
وہ منتظر تھا شراب نظر لیے ذاکرؔگھٹا نے کھول کے رکھے تھے بال میرے لیے
ذاکرؔ رچی بسی کوئی سازش فضا میں تھیاڑنے سے پیشتر میرا شہ پر تمام شد
یاد ہوں گی اسے بھولی ہوئی قسمیں ذاکرؔوہ مرے ذکر پہ چپ چاپ ٹھہرتا ہوگا
تیرے سارے خواب ہی ذاکرؔ بھیگ چکےدل کی زمیں پر اشکوں کی برسات ہے کیا
حسیں یادیں سنہرے خواب پیچھے چھوڑ آئے ہیںمہاجر کی کہانی میں ہزاروں موڑ آئے ہیں
دیکھ کر ذاکرؔ غریب شہر کی فاقہ کشیموت اپنے آپ سو سو بار مرتی ہے میاں
اداس لمحوں میں ذاکرؔ وہ جب ملا مجھ سےنظر اٹھا کے کہا کچھ نہ اپنے بارے میں
میں کہاں اور کہاں شعر و سخن ہے ذاکرؔکوئی طاقت ہے جو لفظوں کو جلا دیتی ہے
اس زمیں پر جسم خاکی ذہن و دل ہو عرش پریوں کبھی ذاکرؔ ریاضت میں بکھر کر رقص کر
تمہیں خبر ہو تو دینا پتہ مجھے ذاکرؔجسے تلاش ہے خود کی وہ گمشدہ میں ہوں
پھول سا لہجہ ہوا کرتا تھا جس کا ذاکرؔاب وہ باتوں میں کوئی بات بنا دیتا ہے
روٹھ کر شہر نگاراں کے چلن سے ذاکرؔاپنی دنیا ہی بہت دور بسا لی ہم نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books