aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chehra-e-mashriq"
چاند کب سے ہے سر شاخ صنوبر اٹکاگھاس شبنم میں شرابور ہے شب ہے آدھیبام سونا ہے، کہاں ڈھونڈیں کسی کا چہرا(لوگ سمجھیں گے کہ بے ربط ہیں باتیں اپنی)شعر اگتے ہیں دکھی ذہن سے کونپل کونپلکون موسم ہے کہ بھرپور ہیں غم کی بیلیںدور پہنچے ہیں سرکتے ہوئے اودے بادلچاند تنہا ہے (اگر اس کی بلائیں لے لیں؟)دوستو جی کا عجب حال ہے، لینا بڑھناچاندنی رات ہے کاتک کا مہینہ ہوگامیر مغفور کے اشعار نہ پیہم پڑھناجینے والوں کو ابھی اور بھی جینا ہوگاچاند ٹھٹھکا ہے سر شاخ صنوبر کب سےکون سا چاند ہے کس رت کی ہیں راتیں لوگودھند اڑنے لگی بننے لگی کیا کیا چہرےاچھی لگتی ہیں دوانوں کی سی باتیں لوگوبھیگتی رات میں دبکا ہوا جھینگر بولاکسمساتی کسی جھاڑی میں سے خوشبو لپکیکوئی کاکل کوئی دامن، کوئی آنچل ہوگاایک دنیا تھی مگر ہم سے سمیٹی نہ گئی
کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کےثناخوان تقدیس مشرق کہاں ہیں
پہلوئے خاتون مشرق میں بصد تمکین و نازمنتقل ہو جا الوہیت کے سینے کے گداز
وہ بھاری یخ آلود قدموں کی آوازیک لخت خاموش کیوں ہو گئی ہےنو آموز مشرق کےنوخیز آئین کے تازیانوسکوت گدا سےگدائی تو ساکت نہ ہوگی
رند مشرق تری مستی میں تھی خودداری بھیتیری ہر بات میں تھی ایک طرحداری بھی
ہند کے بانکے سپاہی عزم کے کوہ گراںزندہ باد اے فخر مشرق نازش ہندوستاں
سیہ مستی کی دیتا ہوں صلا رندان مشرق کوخمستان عرب کے نشہ میں ہو کر میں چور آیا
گلشن محفل میں مانند سدا آئی ہے توصبح روشن کا پیام جاں فزا لائی ہے تو
ہم اپنے چاند ستارے کی آبرو کے امیںلہو سے ملت بیضا کو روشنی دیں گےسلام شاعر مشرق کے شاہکار جمیلہم اپنے عزم و عمل کا ثبوت بھی دیں گے
اک ضعیفہ راستے میں سو رہی ہے خاک پرمردنی چھائی ہوئی ہے چہرۂ غم ناک پر
چہرۂ افسردہ پر ٹھنڈا پسینہ شرم کاسست نبضیں بھیک کا لہجے کے اندر ٹھیکرا
رات ابھی آدھی گزری ہےشہر کی رونق بجھی نہیں ہےتھکے نہیں ہیں اس محفل کے ساز ابھی تکیاد کے بالا خانوں سے آتی ہے کچھ آواز ابھی تکمیں کہ زوال شہر کا نوحہ لکھنے والاایک پرانا قصہ گو ہوںعلامتوں کے جنگل سےصندل کی لکڑی ہاتھ میں لے کرایوانوں سے گزر رہا ہوںسازندے ابآخری تھاپ کی محرومیشب کی میزاں پر تول رہے ہیںدھیمے سروں میںسست پرندےاپنی بولی بول رہے ہیںادھر گلی میںمورخین باب مشرقنئی کتابیں کھول رہے ہیںرات ابھی آدھی گزری ہےلیکن صبح نو کی کرنیںاپنا رستہ ڈھونڈھتیمصر کے بازاروں میں اتر رہی ہیںآدھی رات کے بعدطبل بجتا ہے تازہ منظر کامجھے بھی سارا حساب برابر کرنا ہے اپنے گھر کا
دے کر رضا جو چہرۂ شبیر زرد ہےتھی التجائے جنگ یہ کس لالہ فام کی
قابل دید ہے مشاطگئ فصل بہارزلف سنبل میں نیا حسن نظر آتا ہےسرخئ چہرۂ گل سے ہے شفق زار چمنرنگ شبنم کا بھی کچھ سرخ ہوا جاتا ہے
چہرۂ جبر و تشدد سے تقدس کا نقابنوچ پھینکا سر مقتل ترے دیوانوں نےبارش خون دل و جاں سے بجھا دی سر بزمجھوٹ کی شمع فروزاں ترے پروانوں نے
خواب کی طرح سے ہے یاد کہ تم آئے تھےجس طرح دامن مشرق میں سحر ہوتی ہےذرے ذرے کو تجلی کی خبر ہوتی ہےاور جب نور کا سیلاب گزر جاتا ہےرات بھر ایک اندھیرے میں بسر ہوتی ہےکچھ اسی طرح سے ہے یاد کہ تم آئے تھے
تجھ سے نظر ملائے یہ کس کی بھلا مجالتیرے قدم کا نقش حسینوں کے خد و خالاللہ رے تیرے حسن ملک سوز کا جلالجب دیکھتی ہیں خلد سے حوریں ترا جمالپرتو سے تیرے چہرۂ پرویں سرشت کےگھبرا کے بند کرتی ہیں غرفے بہشت کے
دل پہ تھا جو داغ غفلت اس کو آہیں دھو گئیںخون مشرق میں ہزاروں بجلیاں حل ہو گئیں
ایشیا جاگ اٹھا خواب گراں سے کیسےدل نشیں جسم میں اک زہر کا طوفان لئےکینچلی بدلے ہوئے سانپ کی پھنکار لئےہر شقاوت کے لئے موت کا سامان لئےایشیا جاگ اٹھااہل مشرق کو نئی زیست کی پھر سے ہے تلاشیہ تڑپتے ہوئے گونگے یہ بلکتے حیواںاپنے آقاؤں کے دیرینہ غلاموں کی یہ لاشظلم توڑا کیا انسان پہ صدیوں انساںزیست بے نور چراغوں میں سے لو دے اٹھیاک کرن سرد اندھیرے میں سے ضو دے اٹھیایشیا جاگ اٹھااہل مشرق کی ترقی کے پیمبر لرزےکپکپانے لگے ایوانوں کے سنگین ستوںوہ جہاں ناز بھی نخوت ہے مسرت بھی غرورجن میں نکھرا کیا انساں کی تعلی کا جنوںسالہا سال سے تپتے ہوئے فولاد کے رازسالہا سال سے فنکاروں کے ترشے ہوئے بترہ نہ جائے کہیں مشرق میں ہی مغرب کی یہ رتاہل مشرق پہ شقاوت کی کوئی حد ہی نہیںاپنے دشمن کی ذلالت کی کوئی حد ہی نہیںایشیا جاگ اٹھااپنی ذلت کے سمیت اپنی حفاظت کے لئےاس قدامت کے سمیت اپنی ثقافت کے لئےایشیا ارض مقدس بھی فروزاں ہوگیہم غریبوں کی غمیں زیست بھی تاباں ہوگیایشیا جاگ اٹھا جاگ اٹھا جاگ اٹھا
حسن سر نیاز میںسجدہ گۂ نماز میںدیدۂ نیم باز میںچشم فسوں طراز میںچہرۂ دل نواز میںسلسلۂ دراز میںحسن سکوت ساز میںکیف تپش میں حسن ہےکیف تپش میں حسن ہےحسن شہید ناز میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books