Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اداسی پر اشعار

رونے والوں سے کہو ان کا بھی رونا رو لیں

جن کو مجبورئ حالات نے رونے نہ دیا

سدرشن فاکر

یہ زندگی جو پکارے تو شک سا ہوتا ہے

کہیں ابھی تو مجھے خود کشی نہیں کرنی

سوپنل تیواری

کسی نے پھر سے لگائی صدا اداسی کی

پلٹ کے آنے لگی ہے فضا اداسی کی

شاہدہ مجید

طوفاں کے بعد میں بھی بہت ٹوٹ سا گیا

دریا پھر اپنے رخ پہ بہا لے گیا مجھے

کرشن بہاری نور

بڑی مشکل سے آ کے بیٹھا ہوں

درد اٹھتے ہیں مت اٹھائیں مجھے

احمد عقیل

میں مریض ہوں ترے ہجر کا ذرا ہاتھ میں مرا ہاتھ لے

تو غموں کا میرے علاج کر مری بات سن تو ابھی نہ جا

ارپت شرما ارپت

کوئی صورت نہیں ہے جڑنے کی

اتنے ٹکڑوں میں بٹ کے آیا ہوں

اورنگ زیب

غم کا ساتھی کون ہے یہ سوچ کر تنہا تھا میں

ساتھ لیکن میرے نشترؔ رو رہی تھی چاندنی

انوار احمد قریشی نشتر

آفت و قہر فتنے مصیبت الم درد تکلیف کرب و بلا رنج و غم

اک توجہ ہٹائی جو اس نے ذرا دیکھ لو خود پہ کیسی گھڑی آ گئی

مرزا رفیق شاکر

وہ کہتے ہیں واللہ یہ کیا ہو گیا ہے

ذرا بھی جو آنکھوں کو نم دیکھتے ہیں

علی رقی

جادۂ غم میں آرزو کے سوا

ہم سفر دوسرا نہیں ہوتا

سعید سہروردی

کوئی اپنے ہی غم سے خالی کہاں ہے

جہاں میں کوئی میرا غم خوار کیوں ہو

نظیر صدیقی

چھپی تھی جس کی غزل میں زمانے بھر کی خوشی

خود اس کی زیست کا نغمہ عذاب سا ابھرا

عبدالمتین جامی

Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

بولیے