بشیر بدر: جدید غزل کا روشن ستارہ
بشیر بدر اظہار کی سادگی اور موضوعات کی تازگی کے شاعر ہیں۔ وہ روزمرہ کی چیزوں کو شاعری میں ڈھال دیتے ہیں، اس حد تک کہ قاری حیران ہو جاتا ہے۔ ان کے چند منتخب اشعار یہ ہیں۔
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
-
موضوعات: روماناور 7 مزید
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
-
موضوعات: زندگیاور 1 مزید
اگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لینا
ہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے
-
موضوعات: پانیاور 2 مزید
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو
-
موضوعات: دعااور 3 مزید
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے
تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
-
موضوعات: استقبالاور 1 مزید
میں نے دن رات خدا سے یہ دعا مانگی تھی
کوئی آہٹ نہ ہو در پر مرے جب تو آئے
-
موضوعات: آہٹاور 3 مزید