Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rangin Saadat Yaar Khan's Photo'

رنگیں سعادت یار خاں

1763 - 1835 | لکھنؤ, انڈیا

اردو شاعری کی صنف ’ریختی‘ کے لئے معروف

اردو شاعری کی صنف ’ریختی‘ کے لئے معروف

رنگیں سعادت یار خاں کے اشعار

391
Favorite

باعتبار

ظلم کی ٹہنی کبھی پھلتی نہیں

ناؤ کاغذ کی کہیں چلتی نہیں

بادل آئے ہیں گھر گلال کے لال

کچھ کسی کا نہیں کسی کو خیال

جھوٹا کبھی نہ جھوٹا ہووے

جھوٹے کے آگے سچا رووے

ہے یہ دنیا جائے عبرت خاک سے انسان کی

بن گئے کتنے سبو کتنے ہی پیمانے ہوئے

بس میں ہیں وہ غیر کے ہم کو بلا سکتے نہیں

اور ہم اس جا کسی صورت سے جا سکتے نہیں

وہ نہ آئے تو تو ہی چل رنگیںؔ

اس میں کیا تیری شان جاتی ہے

پا بوس یار کی ہمیں حسرت ہے اے نسیم

آہستہ آئیو تو ہمارے مزار پر

تا حشر رہے یہ داغ دل کا

یارب نہ بجھے چراغ دل کا

تھا جہاں مے خانہ برپا اس جگہ مسجد بنی

ٹوٹ کر مسجد کو پھر دیکھا تو بت خانے ہوئے

جو ترے پاس سے آتا ہے میں پوچھوں ہوں یہی

کیوں جی کچھ ذکر ہمارا بھی وہاں رہتا ہے

منع کرتے ہو عبث یارو آج

اس کے گھر جائیں گے پر جائیں گے ہم

Recitation

بولیے