Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Kavish Kamal's Photo'

کاوش کمال

1945 - 2015 | مغربی بنگال, انڈیا

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سادہ، شائستہ اور سہلِ ممتنع کے شاعر

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سادہ، شائستہ اور سہلِ ممتنع کے شاعر

کاوش کمال کے اشعار

69
Favorite

باعتبار

مری طرح یہ کہاں اپنے گھر میں رہتا ہے

مرا خیال مسلسل سفر میں رہتا ہے

ساقی تری محفل کا یہ دستور بھی دیکھا

چھلکائے کوئی جام کوئی بوند کو ترسے

نام ان کے چمکتے ہیں تاریخ کے صفحوں پر

جو لوگ زمانے کی تقدیر بدلتے ہیں

جو مسافر ہے اسے کیا دھوپ کی شدت کا غم

سر پہ سائے کے لیے ماں کی دعا لے جائے گا

جرم کس کا ہے کون مجرم ہے

اور ہوتا ہے سر قلم کس کا

مفہوم دوستی سے اگر آشنا ہیں آپ

دشمن کو بھی بہ چشم حقارت نہ دیکھیے

پوچھے کوئی ان سے دل بیتاب کی حالت

اک لمحہ سکوں جن کو میسر نہیں ہوتا

ہوتا ہے حادثہ بھی کبھی باعث حیات

میں یوں گرا کہ دیکھنے والے سنبھل گئے

بے ہنر لوگ ہیں منظر عام پر

اور گوشہ نشیں با ہنر آدمی

جو حوصلوں سے سمندر کھنگال ڈالے گا

یقیں ہے گوہر مقصد ضرور پا لے گا

ہمیں نے خوں چراغوں کو دیا ہے

اجالا ہے تری محفل میں ہم سے

کھیلتے ہیں شہر کے نادان بچے آگ سے

بچ نہیں سکتا ہے اب کوئی مکاں اس شہر میں

کچھ ایسے لوگ بھی اپنے قریب رہتے ہیں

کہ جن سے دل نہ ملا ہاتھ بار بار ملے

ہمارا حوصلہ تو دیکھ اے برق ستم پیشہ

نشیمن پھر اسی اجڑے گلستاں میں بناتے ہیں

Recitation

بولیے