Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Pirzada Qasim's Photo'

پیرزادہ قاسم

1943 | کراچی, پاکستان

سماجی اور سیاسی طنز کی حامل شاعری کے لئے معروف پاکستانی شاعر

سماجی اور سیاسی طنز کی حامل شاعری کے لئے معروف پاکستانی شاعر

پیرزادہ قاسم کے اشعار

شہر طلب کرے اگر تم سے علاج تیرگی

صاحب اختیار ہو آگ لگا دیا کرو

تمہیں جفا سے نہ یوں باز آنا چاہیئے تھا

ابھی کچھ اور مرا دل دکھانا چاہیئے تھا

اس کی خواہش ہے کہ اب لوگ نہ روئیں نہ ہنسیں

بے حسی وقت کی آواز بنا دی جائے

اک سزا اور اسیروں کو سنا دی جائے

یعنی اب جرم اسیری کی سزا دی جائے

غم سے بہل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

درد میں ڈھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

خون سے جب جلا دیا ایک دیا بجھا ہوا

پھر مجھے دے دیا گیا ایک دیا بجھا ہوا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے