aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",i3Te"
دل کہ آتے ہیں جس کو دھیان بہتخود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
ہوش آیا تو سبھی خواب تھے ریزہ ریزہجیسے اڑتے ہوئے اوراق پریشاں جاناں
آتے جاتے پل یہ کہتے ہیں ہمارے کان میںکوچ کا اعلان ہونے کو ہے تیاری رکھو
کیا ہی شکار فریبی پر مغرور ہے وہ صیاد بچہطائر اڑتے ہوا میں سارے اپنے اساریٰ جانے ہے
آتے آتے مرا نام سا رہ گیااس کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا
فرش پر کاغذ اڑتے پھرتے ہیںمیز پر گرد جمتی جاتی ہے
جب تم سے محبت کی ہم نے تب جا کے کہیں یہ راز کھلامرنے کا سلیقہ آتے ہی جینے کا شعور آ جاتا ہے
مے کدہ سنسان خم الٹے پڑے ہیں جام چورسرنگوں بیٹھا ہے ساقی جو تری محفل میں ہے
ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتےساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے
اب تو ہر ہاتھ کا پتھر ہمیں پہچانتا ہےعمر گزری ہے ترے شہر میں آتے جاتے
آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پرلوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیںصاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
راستے جو بھی چمک دار نظر آتے ہیںسب تیری اوڑھنی کے تار نظر آتے ہیں
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیںان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ہیں
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیںجیسے بچھڑے ہوئے کعبہ میں صنم آتے ہیں
وہ صبح آتے آتے رہ گئی کہاںجو قافلے تھے آنے والے کیا ہوئے
عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھیپاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے
آنکھوں کو بھی لے ڈوبا یہ دل کا پاگل پنآتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books