aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بھیڑ"
سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چلوسبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
اب نہ اگلے ولولے ہیں اور نہ وہ ارماں کی بھیڑصرف مٹ جانے کی اک حسرت دل بسملؔ میں ہے
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیںیہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
پھر کھو نہ جائیں ہم کہیں دنیا کی بھیڑ میںملتی ہے پاس آنے کی مہلت کبھی کبھی
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
اے مے فروش بھیڑ ہے تیری دکان پرگاہک ہیں ہم بھی مال دکھانا سہی سہی
کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھیتجھ سے ہی فاصلہ رکھنا تجھے اپنانا بھی
مجھے اس بھیڑ میں لگتا ہے ایساکہ میں خود سے بچھڑ کے رہ گیا ہوں
خود بھی آخر کار انہی وعدوں سے بہلےجن سے ساری دنیا کو بہلایا ہم نے
ہے میرے چاروں طرف بھیڑ گونگے بحروں کیکسے خطیب بناؤں کسے خطاب کروں
تنہا ہو تو گھبرایا سا لگتا ہےبھیڑ میں اس کو دیکھ کے اچھا لگتا ہے
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھیسو خود پر بھی بھروسا کیوں کریں ہم
بھیڑ میں اک اجنبی کا سامنا اچھا لگاسب سے چھپ کر وہ کسی کا دیکھنا اچھا لگا
شور اتنا تھا کہ آواز بھی ڈبے میں رہیبھیڑ اتنی تھی کہ زنجیر نہیں کھینچ سکا
حادثہ بھی ہونے میں وقت کچھ تو لیتا ہےبخت کے بگڑنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
میرے رکتے ہی مری سانسیں بھی رک جائیں گیفاصلے اور بڑھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی
اب تو چہروں کے خد و خال بھی پہلے سے نہیںکس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books