aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بہیمانہ"
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
وہ اور وفا دشمن مانیں گے نہ مانا ہےسب دل کی شرارت ہے آنکھوں کا بہانا ہے
دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈےپتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے
کہتا تھا ناصحوں سے مرے منہ نہ آئیوپھر کیا تھا ایک ہو کا بہانہ بہت ہوا
اس مے سے نہیں مطلب دل جس سے ہے بیگانہمقصود ہے اس مے سے دل ہی میں جو کھنچتی ہے
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے میںکیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانا کیا
کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسےغزل بہانہ کروں اور گنگناؤں اسے
مانند خامہ تیری زباں پر ہے حرف غیربیگانہ شے پہ نازش بے جا بھی چھوڑ دے
دل کی باتیں نہیں ہے تو دلچسپ ہی کچھ باتیں ہوںزندہ رہنا ہے تو دل کو بہلانا تو ہوگا
ہم جی رہے ہیں کوئی بہانہ کیے بغیراس کے بغیر اس کی تمنا کئے بغیر
گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ
غنچۂ گل کو وہ مٹھی میں لیے آتے تھےمیں نے پوچھا تو کیا مجھ سے بہانا دل کا
سچ تو یہ ہے پھول کا دل بھی چھلنی ہےہنستا چہرہ ایک بہانا لگتا ہے
بہانہ ڈھونڈتے رہتے ہیں کوئی رونے کاہمیں یہ شوق ہے کیا آستیں بھگونے کا
قتیلؔ اپنا مقدر غم سے بیگانہ اگر ہوتاتو پھر اپنے پرائے ہم سے پہچانے کہاں جاتے
وہی محشر وہی ملنے کا وعدہوہی بوڑھا بہانا چل رہا ہے
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
کیا جانے کوئی کس پر کس موڑ پہ کیا بیتےاس راہ میں اے راہی ہر موڑ بہانا ہے
مجھ کو اپنا نہ کہا اس کا گلا تجھ سے نہیںاس کا شکوہ ہے کہ بیگانہ سمجھتی کیوں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books