aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جھوٹ"
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئےاور میں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا
میں اس کو ہر روز بس یہی ایک جھوٹ سننے کو فون کرتاسنو یہاں کوئی مسئلہ ہے تمہاری آواز کٹ رہی ہے
لب کچھ بھی کہیں اس سے حقیقت نہیں کھلتیانسان کے سچ جھوٹ کی پہچان ہیں آنکھیں
اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گےوہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آ کر
سچ گھٹے یا بڑھے تو سچ نہ رہےجھوٹ کی کوئی انتہا ہی نہیں
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے
مرشد کے جھوٹ کی تو سزا بے حساب ہےتم چھوڑیو نہ شہر کو صحرا کیے بغیر
جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہےاچھا میرا خواب جوانی تھوڑا سا دہرائے تو
میں اور فقط اسی کی خواہشاخلاق میں جھوٹ بولتا ہوں
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
اگر سچ اتنا ظالم ہے تو ہم سے جھوٹ ہی بولوہمیں آتا ہے پت جھڑ کے دنوں گل بار ہو جانا
بات تو دل شکن ہے پر یاروعقل سچی تھی عشق جھوٹا تھا
ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کرجھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو
جھوٹ بولا ہے کوئی آئینہورنہ پتھر میں کیسے بال آیا
جھوٹ تو قاتل ٹھہرا اس کا کیا روناسچ نے بھی انساں کا خوں بہایا ہے
میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولےمرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو
جواب بوسہ سچ انگڑائیاں سچتو پھر وہ ہے وفائی جھوٹ تھی کیا
تو جو چاہے تو ترا جھوٹ بھی بک سکتا ہےشرط اتنی ہے کہ سونے کی ترازو رکھ لے
بس ایک جھوٹ کبھی آئنے سے بولا تھااب اپنے آپ سے چہرہ چھپانا پڑتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books