aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حالانکہ"
مجھ سے بچھڑ کے شہر میں گھل مل گیا وہ شخصحالانکہ شہر بھر سے عداوت اسے بھی تھی
ستارو آؤ مری راہ میں بکھر جاؤیہ میرا حکم ہے حالانکہ کچھ نہیں ہوں میں
دل میں ہے یار کی صف مژگاں سے روکشیحالانکہ طاقت خلش خار بھی نہیں
زندگی اور ہیں کتنے ترے چہرے یہ بتاتجھ سے اک عمر کی حالانکہ شناسائی ہے
حالانکہ بے زبان تھا لیکن عجیب تھاجو شخص مجھ سے چھین کے گویائی لے گیا
ان کے لیے لڑ جاؤں گا تقدیر میں تجھ سےحالانکہ کبھی تجھ سے میں الجھا تو نہیں ہوں
آنکھوں نے تجھے دیکھ لیا اب انہیں کیا غمحالانکہ ابھی دل کو ہیں ارمان ہزاروں
حالانکہ ہے یہ سیلی خارا سے لالہ رنگغافل کو میرے شیشے پہ مے کا گمان ہے
حالانکہ ہم ملے تھے بڑی مدتوں کے بعداوقات کی کمی نے ملاقات کاٹ دی
میں نے حالانکہ بہت وقت گزارا ہے یہاںاب میں اس شہر میں پل بھر نہیں رہنے والا
اس کی آنکھوں میں محبت کی چمک آج بھی ہےاس کو حالانکہ مرے پیار پہ شک آج بھی ہے
تا عمر وہی کار زیاں عشق رہا یادحالانکہ یہ معلوم تھا اجرت نہ ملے گی
ملا تو ایسے کہ صدیوں کی آشنائی ہو!تعارف اس سے بھی حالانکہ غائبانہ تھا
ہیں آج تک نگاہ میں حالانکہ آج تکدیکھا نہ پھر کبھی انہیں اک بار دیکھ کر
وہ داغ محبت کا نشاں پوچھ رہے ہیںحالانکہ سمجھتے ہیں دکھایا نہیں جاتا
تھا ایک میں جو شرط وفا توڑتا رہاحالانکہ با وفا تھے مرے یار سب کے سب
آنکھوں سے کوئے یار کا منظر نہیں گیاحالانکہ دس برس سے میں اس گھر نہیں گیا
دل جرم محبت سے کبھی رہ نہ سکا بازحالانکہ بہت بار سزا پائے ہوئے تھا
حالانکہ عمر ساری مایوس گزری تس پرکیا کیا رکھیں ہیں اس کے امیدوار خواہش
کتنے مزے کی بات ہے آتی نہیں ہے عیدحالانکہ ختم عرصۂ رمضان ہو چکا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books