aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سخی"
سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیںسنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
مثال گنج قاروں اہل حاجت سے نہیں چھپتاجو ہوتا ہے سخی خود ڈھونڈ کر سائل سے ملتا ہے
زمیں سا دوسرا کوئی سخی کہاں ہوگاذرا سا بیج اٹھا لے تو پیڑ دیتی ہے
ظریف ابرو غضب غمزہ غصہ غور غزلگھمنڈ قوس قضا عشق طنز نیم سخی
ہوا کے ہاتھ میں کاسے ہیں زرد پتوں کےکہاں گئے وہ سخی سبز چادروں والے
اب اختتام کو ہے سخی حرف التماسکچھ ہے تو اب وہ سامنے دست دعا کے لا
ہزار مفلس سہی مگر ہم سخی بلا کےکبھی تو تم اہل درد کی انجمن میں آؤ
بانٹ رہا ہے دامن دامن میری چاہتاپنا دل بھی کسی سخی کا در لگتا ہے
سخی ہے وہ تو سخاوت کی لاج رکھ لے گاسوال عرض طلب کا نہ درمیان میں لا
آبرو ہو نہ جو پیاری تو یہ دنیا ہے سخیہاتھ پھیلاؤ تو یہ طرز کرم کھلتا ہے
اس شہر کے لوگ بڑے ہی سخی بڑا مان کریں درویشوں کاپر تم سے تو اتنے برہم ہیں کیا آن کے مانگ لیا تم نے
میرے سخی نے خالی ہاتھ نہ لوٹایاڈھیروں دکھ باندھے ہیں میری گٹھڑی میں
بجھی روح کی پیاس لیکن سخیمرے ساتھ میرا بدن بھی تو ہے
لٹ گئے مفت میں دونوں، تری دولت مرا دلاے سخی! تیری مری ایک سی تقدیریں ہیں
کلفت دنیا مٹے بھی تو سخی کے فیض سےہاتھ دھونے کو ملے بہتا ہوا پانی مجھے
جس قدر ٹوٹ کے چاہا اسے ہم نے اشفاقؔاس سخی نے ہمیں اتنی بھی تو نفرت نہیں دی
وہ سخی ہے تو کسی روز بلا کر لے جائےاور مجھے وصل کے آداب سکھا کر لے جائے
اک مفتئ سخی کا ہے فتویٰ کہ ٹھیک ہےگھر رہ کے چاہے مے ہی پئے جاؤ گھر رہو
غموں کی بھیڑ میں امید کا وہ عالم ہےکہ جیسے ایک سخی ہو کئی گداؤں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books