aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شاعر"
بے درد سننی ہو تو چل کہتا ہے کیا اچھی غزلعاشق ترا رسوا ترا شاعر ترا انشاؔ ترا
شاعر ہوں میں شاعر ہوں میرا ہی زمانا ہےفطرت مرا آئینا قدرت مرا شانا ہے
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغفسو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
میرؔ کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فرازؔتھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا
وہ رات کا بے نوا مسافر وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصرؔتری گلی تک تو ہم نے دیکھا تھا پھر نہ جانے کدھر گیا وہ
اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوںاک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو
فرازؔ تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیازمانہ صاحب زر اور صرف شاعر تو
نشورؔ اہل زمانہ بات پوچھو تو لرزتے ہیںوہ شاعر ہیں جو حق کہنے سے کترایا نہیں کرتے
شاعر ہے آپ یعنی کہ سستے لطیف گورشتوں کو دل سے روئیے سب کو ہنسائیے
داد کی بھیک نہ مانگ!! اے مرے اچھے شاعر!!جا تجھے میری دعا ہے ترا کاسہ ٹوٹے
مجھ کو بننا پڑا شاعر کہ میں ادنیٰ غم دلضبط بھی کر نہ سکا پھوٹ کے رویا بھی نہیں
ہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کیاب آبروئے شیوۂ اہل نظر گئی
دوست کہتا ہوں تمہیں شاعر نہیں کہتا شعورؔدوستی اپنی جگہ ہے شاعری اپنی جگہ
حال میرے لیے ہے لمحۂ آئندہ نشورؔوقت شاعر کے لیے پہلے گزر جاتا ہے
ساغرؔ کسی کے حسن تغافل شعار کیبہکی ہوئی ادا ہوں مجھے یاد کیجیے
ستم تو یہ ہے کہ ظالم سخن شناس نہیںوہ ایک شخص کہ شاعر بنا گیا مجھ کو
زندگی پر اس سے بڑھ کر طنز کیا ہوگا فرازؔاس کا یہ کہنا کہ تو شاعر ہے دیوانا نہیں
ایک گڑیا کی کئی کٹھ پتلیوں میں جان ہےآج شاعر یہ تماشہ دیکھ کر حیران ہے
ملاحت جوانی تبسم اشاراانہیں کافروں نے تو شاعر کو مارا
ہیں شادؔ و صفیؔ شاعر یا شوقؔ و وفاؔ حسرتؔپھر ضامنؔ و محشرؔ ہیں اقبالؔ بھی وحشتؔ بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books