aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عبرت"
افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجتغم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں
دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہومیری سنو جو گوش نصیحت نیوش ہے
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھولعبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
آپ کو لایا ہوں ویرانوں میں عبرت کے لیےحضرت دل دیکھیے اپنی حقیقت دیکھیے
مستقل صبر میں ہے کوہ گراںنقش عبرت صدا نہیں کرتا
ہر ذرہ ایک محمل عبرت ہے دشت کالیکن کسے دکھاؤں کوئی دیکھتا بھی ہو
ہنگامۂ زبونی ہمت ہے انفعالحاصل نہ کیجے دہر سے عبرت ہی کیوں نہ ہو
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
سواد رومۃ الکبرےٰ میں دلی یاد آتی ہےوہی عبرت وہی عظمت وہی شان دل آویزی
مبارک ہو ضعیفی کو خرد کی فلسفہ رانیجوانی بے نیاز عبرت انجام ہے ساقی
عبرت سے پوچھ درد پریشانیٔ نگاہیہ گرد وہم جز بسر امتحاں نہیں
سر میت ہے یہ عبرت کا نوحہمحبت کا جنازہ جا رہا ہے
درس عبرت ہے مرے دل کی تباہی طالبؔخاک میں ایسا ملایا ہے کہ جی جانتا ہے
کار گاہ نقوش عبرت کوکیفؔ سب کائنات کہتے ہیں
عبرت کدۂ دہر میں اے تارک دنیالذت کدہ جرم و خطا بھی ہے کوئی چیز
تو نے ديکھا ہے کبھي اے ديدہء عبرت کہ گل ہو کے پيدا خاک سے رنگيں قبا کيونکر ہوا
ہے عدم میں غنچہ محو عبرت انجام گلیک جہاں زانو تأمل در قفاۓ خندہ ہے
نسخۂ ہستی میں عبرت کے سوا کیا تھا حفیظؔسرخیاں کچھ مل گئیں اپنے فسانے کے لیے
سچ یہ کہتے ہیں کہ ہنسنے کی جگہ دنیا نہیںچشم عبرت ہیں چمن کے پھول مرجھانے کے بعد
جو ہو سکے تو خود اشکوں کو پونچھ لو عبرتؔکسی کے پاس کہاں وقت دل دہی کے لئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books