aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "غضب"
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیاتمام رات قیامت کا انتظار کیا
اچھی صورت پہ غضب ٹوٹ کے آنا دل کایاد آتا ہے ہمیں ہائے زمانا دل کا
غضب ہے داغؔ کے دل سے تمہارا دل نہیں ملتاتمہارا چاند سا چہرہ مہ کامل سے ملتا ہے
غارت روز و شب تو دیکھ وقت کا یہ غضب تو دیکھکل تو نڈھال بھی تھا میں آج نڈھال بھی نہیں
کام سب غیر ضروری ہیں جو سب کرتے ہیںاور ہم کچھ نہیں کرتے ہیں غضب کرتے ہیں
ہمیں ساغر بادہ کے دینے میں اب کرے دیر جو ساقی تو ہائے غضبکہ یہ عہد نشاط یہ دور طرب نہ رہے گا جہاں میں سدا نہ رہا
کیا غضب ہے کہ اس زمانے میںایک بھی صاحب سرور نہیں
ناکام عشق ہوں سو مرا دیکھنا بھی دیکھکم دیکھتا ہوں اور غضب دیکھتا ہوں میں
غضب کا حسن ہے آرائشیں قیامت کیعیاں ہے قدرت پروردگار عید کے دن
غضب ہے عین کرم میں بخیل ہے فطرتکہ لعل ناب میں آتش تو ہے شرارہ نہیں
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانیمیری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
مجھ کو پوچھا تو کچھ غضب نہ ہوامیں غریب اور تو غریب نواز
کوئی نہیں ہے جو بتلائے میرے لوگوں کوہوا کے رخ کے بدلنے سے کیا غضب ہوگا
ادب ہے میں جو جھکائے ہوئے ہوں آنکھ اپنیغضب ہے تم جو نہ دیکھو نظر اٹھا کے مجھے
ان مست مست آنکھوں میں آنسو ارے غضبیہ عشق ہے تو قہر خدا چاہئے مجھے
مجھ کو دکھلا کے راہ کوچۂ یارکس غضب میں پھنسا گئیں آنکھیں
ظریف ابرو غضب غمزہ غصہ غور غزلگھمنڈ قوس قضا عشق طنز نیم سخی
تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیامیں ہی تو ایک راز تھا سینۂ کائنات میں
غضب برسے وہ میرے آتے ہی معلوم ہوتا ہےجگہ خالی جو پائی یار کو غیروں نے بھر رکھا
اٹھاؤ آنکھ نہ شرماؤ یہ تو محفل ہےغضب سے جانب اغیار دیکھتے جاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books