aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کان"
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
آتے جاتے پل یہ کہتے ہیں ہمارے کان میںکوچ کا اعلان ہونے کو ہے تیاری رکھو
رات بھر پچھلی سی آہٹ کان میں آتی رہیجھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی آیا نہ تھا
دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہننہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میں
میں تو گم تھا تیرے ہی دھیان میں تری آس تیرے گمان میںصبا کہہ گئی مرے کان میں مرے ساتھ آ اسے بھول جا
ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھر سکےسن کے یقین کر سکے جا کے انہیں سنا سکے
بانس کی کھری کھاٹ کے اوپر ہر آہٹ پر کان دھرےآدھی سوئی آدھی جاگی تھکی دوپہری جیسی ماں
برسوں سے آوازیں جمتی جاتی تھیںخاموشی نے کان کے پردے کھولے ہیں
تھی جو کبھی سر سخن میری وہ خامشی گئیہائے کہن سنن کی بات ہائے وہ بات ہی گئی
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
آنکھیں منظر ہوئیں کان نغمہ ہوئےگھر کے انداز ہی گھر سے جاتے رہے
یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستییہاں کار مسیحا کیوں کریں ہم
کان بجتے ہیں محبت کے سکوت ناز کوداستاں کا ختم ہو جانا سمجھ بیٹھے تھے ہم
یوں کانوں کان گل نے نہ جانا چمن میں آہسر کو پٹک کے ہم پس دیوار مر گئے
کان بھی خالی ہیں میرے اور دونوں ہاتھ بھیاب کے فصل گل نے مجھ کو پھول پہنایا نہیں
لا کر برہمنوں کو سیاست کے پیچ میںزناريوں کو دیر کہن سے نکال دو
اسی طلسم کہن میں اسیر ہے آدمبغل میں اس کی ہیں اب تک بتان عہد عتیق
جوہر شناس نظروں سے اوجھل نہیں تھا میںکیوں کوئلے کی کان میں رکھا گیا مجھے
حال دل یار کو محفل میں سناؤں کیوں کرمدعی کان ادھر اور ادھر رکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books