aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इंतिक़ाम"
ان پری زادوں سے لیں گے خلد میں ہم انتقامقدرت حق سے یہی حوریں اگر واں ہو گئیں
سر میں وہ انتظار کا سودا نہیں رہادل پر وہ دھڑکنوں کی حکومت نہیں رہی
خراب رہتے تھے مسجد کے آگے مے خانےنگاہ مست نے ساقی کی انتقام لیا
حسن کو شرمسار کرنا ہیعشق کا انتقام ہوتا ہے
اس کی راتوں کا انتقام نہ پوچھجس نے ہنس ہنس کے دن گزارے ہیں
ہم نے تو خود سے انتقام لیاتم نے کیا سوچ کر محبت کی
بڑی منتوں سے آ کر وہ مجھے منا رہے ہیںمیں بچا رہا ہوں دامن مرا انتقام دیکھا
کل انتقام لے نہ مرا پیار آپ سےاتنا ستم نہ آج مرے ساتھ کیجیے
تجھ سے وفا نہ کی تو کسی سے وفا نہ کیکس طرح انتقام لیا اپنے آپ سے
بڑے سلیقے سے نوٹوں میں اس کو تلوا کرامیر شہر سے اب انتقام لینا ہے
وہ انتقام کی آتش تھی میرے سینے میںملا نہ کوئی تو خود کو پچھاڑ آیا ہوں
دریا کا انتقام ڈبو دے نہ گھر تراساحل سے روز روز نہ کنکر اٹھا کے لا
یہ وفا کی سخت راہیں یہ تمہارے پائے نازکنہ لو انتقام مجھ سے مرے ساتھ ساتھ چل کے
مقام ہوش و خرد انتقام وحشت ہےجنوں کی راہ گزاروں سے کھیل سکتا ہوں
یہ کس خطا پہ روٹھ گئی چشم التفاتیہ کب کا انتقام لیا مجھ غریب سے
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
جب کبھی تیرا نام لیتے ہیںدل سے ہم انتقام لیتے ہیں
تجھ کو بھلا کے لوں گا میں خود سے بھی انتقامجب میرے ہاتھ میں کوئی پیمانہ آئے گا
ہر ایک سانس ہی ہم پر حرام ہو گئی ہےیہ زندگی تو کوئی انتقام ہو گئی ہے
یہ انتقام ہے یا احتجاج ہے کیا ہےیہ لوگ دھوپ میں کیوں ہیں شجر کے ہوتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books