aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इंतिज़ाम"
ہم ہیں مصروف انتظام مگرجانے کیا انتظام کر رہے ہیں
میں خالی ہاتھ ہی جا پہنچا اس کی محفل میںمرا رقیب بڑے انتظام سے آیا
مجھ کو یاروں نے نہلا کے کفنا دیا دو گھڑی بھی نہ بیتی کہ دفنا دیاکون کرتا ہے غم ٹوٹتے ہی یہ دم کر دیا انتظام آخری آخری
یہ سوچتا ہوں چراغوں کا اہتمام کروںہوا کو بھوک لگی ہے کچھ انتظام کروں
تم آ گئے ہو تو کیوں انتظار شام کریںکہو تو کیوں نہ ابھی سے کچھ اہتمام کریں
ساقی بھی ہے شراب بھی آزادیاں بھی ہیںسب کچھ ہے انتظام چلو میکدے چلیں
نوائے مرغ کو کہتے ہیں اب زیان چمنکھلے نہ پھول اسے انتظام کہتے ہیں
ہجر کے مال سے دل ناداںوصل کا انتظام کرنے لگا
لہو کے گھونٹ نہ پیتا تو اور کیا کرتاوہ کہہ رہے تھے ترا انتظام کرتے ہیں
خدا نے چاہا تو سب انتظام کر دیں گےغزل پہ آئے تو مطلع میں کام کر دیں گے
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
بے سہاروں کا انتظام کرویعنی اک اور قتل عام کرو
اے عافیت کنارہ کر اے انتظام چلسیلاب گریہ درپئے دیوار و در ہے آج
اس انتظام سے کیا کوئی مطمئن ہوتاکسی کا حصہ کسی کو جناب دینا پڑا
کچھ زہر کو ترستے ہیں کچھ مے میں غرق ہیںساقی یہ تیری بزم کا کیا انتظام ہے
دل پھر اپنا انہیں کو دے بیٹھےموت کا انتظام جاری ہے
اے میری جان انتشار پسندتنگ ہوں تیرے انتظام سے میں
کیسا یہ انتشار دیوں کی صفوں میں ہےکچھ تو اثر ہوا ہے ہوا کے خطاب کا
یہ کون اترا پئے گشت اپنی مسند سےاور انتظام مکان و سرا بدلنے لگا
مرے آس پاس کی مفلسی مری معذرتترا انتظام میں اپنے گھر نہیں کر سکا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books