aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इरफ़ान"
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
بدن میں جیسے لہو تازیانہ ہو گیا ہےاسے گلے سے لگائے زمانہ ہو گیا ہے
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیںفیضان محبت عام سہی عرفان محبت عام نہیں
اب کیا بتاؤں میں ترے ملنے سے کیا ملاعرفان غم ہوا مجھے اپنا پتا ملا
عرفانؔ ماننے میں تأمل تجھے ہی تھامیں نے تو یہ ہمیشہ کہا ہے، یہ عشق ہے
شعلۂ عشق بجھانا بھی نہیں چاہتا ہےوہ مگر خود کو جلانا بھی نہیں چاہتا ہے
حوروں کی طلب اور مے و ساغر سے ہے نفرتزاہد ترے عرفان سے کچھ بھول ہوئی ہے
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میںکہ چھو رہا ہوں تجھے اور پگھل رہا ہوں میں
فقیروں کو عرفان ہستی نہ ملتاعطا زاہدوں کو عبادت نہ ہوتی
مروتوں کو محبت نہ جاننا عرفانؔتم اپنے سینے سے نوک سناں نہ چھو لینا
جاں سے گزرے بھی تو دریا سے گزاریں گے تمہیںساتھ مت چھوڑنا ہم پار اتاریں گے تمہیں
حق فتح یاب میرے خدا کیوں نہیں ہواتو نے کہا تھا تیرا کہا کیوں نہیں ہوا
کیا بتاؤں کہ جو ہنگامہ بپا ہے مجھ میںان دنوں کوئی بہت سخت خفا ہے مجھ میں
کوئی ملا تو کسی اور کی کمی ہوئی ہےسو دل نے بے طلبی اختیار کی ہوئی ہے
ہوشیاری دل نادان بہت کرتا ہےرنج کم سہتا ہے اعلان بہت کرتا ہے
کوئی بجلی ان خرابوں میں گھٹا روشن کرےاے اندھیری بستیو تم کو خدا روشن کرے
یہ دنیا داری اور عرفان کا دعویٰ شجاعؔ خاورمیاں عرفان ہو جائے تو دنیا چھوڑ دیتے ہیں
اک خواب نیند کا تھا سبب، جو نہیں رہااس کا قلق ہے ایسا کہ میں سو نہیں رہا
جنوں سے اتنا دیرینہ تعلق توڑ دیں گے؟ارے توبہ کریں عرفانؔ، یہ کیا کر رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books