aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कलियो"
کوئی تو حبس ہوا سے یہ پوچھتا محسنؔملا ہے کیا اسے کلیوں کو بے نمو کر کے
سمجھتی ہیں مآل گل مگر کیا زور فطرت ہےسحر ہوتے ہی کلیوں کو تبسم آ ہی جاتا ہے
اے عندلیب تجھ کو لگے کب ہوائے عشقکلیوں کی طرح تجھ میں نہ پھوٹے ہزار دل
کلیوں کا تبسم ہو، کہ تم ہو کہ صبا ہواس رات کے سناٹے میں، کوئی تو صدا ہو
خود کو پوشیدہ نہ رکھو بند کلیوں کی طرحپھول کہتے ہیں تمہیں سب لوگ تو مہکا کرو
بیٹھے ہیں پھلواری میں دیکھیں کب کلیاں کھلتی ہیںبھنور بھاؤ تو نہیں ہے کس نے اتنی راہ دکھائی ہے
کلیوں کی طرح پھوٹ سر شاخ تمناخوشبو کی طرح پھیل چمن تا بہ چمن تو
کلیوں کی مہک ہوتا تاروں کی ضیا ہوتامیں بھی ترے گلشن میں پھولوں کا خدا ہوتا
جو دیکھا کلیوں کو تجھ پر نثار ہوتے ہوئےتو رنگ بن کے فضا میں بکھر گئے ہم بھی
سبب یہ ہوتے ہیں ہر صبح باغ جانے کےسبق پڑھاتے ہیں کلیوں کو مسکرانے کے
یوں مسکرائے جان سی کلیوں میں پڑ گئییوں لب کشا ہوئے کہ گلستاں بنا دیا
کانٹے جو لگیں ہاتھ تو کچھ غم نہیں ساغرؔکلیوں کو ہر اک گام پہ بکھرا کے گزر جا
سوئے پتوں کی طرح جاگتی کلیوں کی طرحخاک میں گم تو کبھی خاک سے پیدا چہرے
پھولوں کا مرجھانا دیکھےکلیوں پر اترانے والا
آواز میں کلیوں کے چٹکنے کی لطافترفتار میں بہتے ہوئے نغمات کا عالم
اس کے تو نام سے وابستہ ہے کلیوں کا گدازآنسوؤ تم سے تو پتھر بھی پگھل جاتے رہے
کلیوں کو تو نے چٹ چٹ اے باغباں جو توڑابلبل کے دل جگر کو ظالم لگی ہے کیا چٹ
صد شکر کہ ہے ان کا تبسم بھی ہمیں پرکلیوں میں جنہیں غنچہ دہن ہم نے بنایا
اک طنز ہے کلیوں کا تبسم بھی مگر کیوںمیں نے تو کبھی پھول مسل کر نہیں پھینکے
جھوم جھوم اٹھے شجر کلیوں نے آنکھیں کھول دیںجانب گلشن کوئی مست خرام آ ہی گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books