aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "किनारे"
ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستودوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو
پہنچ گیا تری آنکھوں کے اس کنارے تکجہاں سے مجھ کو سمندر دکھائی دینے لگا
بٹھا دیا مجھے دریا کے اس کنارے پرجدھر حباب تہی جام بھی نہیں آتا
کون یہ پاتال سے ابھرا کنارے پر سلیمؔسر پھری موجیں ابھی تک دائروں میں قید ہیں
جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہےکوئی اٹھتا ہے اور طوفان کا رخ موڑ دیتا ہے
دریا کے اس کنارے ستارے بھی پھول بھیدریا چڑھا ہوا ہو تو اس پار دیکھنا
ہوائیں تیز تھیں یہ تو فقط بہانے تھےسفینے یوں بھی کنارے پہ کب لگانے تھے
ترا چڑھا ہوا دریا سمجھ میں آتا ہےترے خموش کنارے نہیں سمجھتا ہوں
تھا مگر سب کچھ نہ تھا دریا کے پاراس کنارے بھی کنارا تھا کبھی
آنکھیں موند کنارے بیٹھو من کے رکھو بند کواڑانشاؔ جی لو دھاگا لو اور لب سی لو خاموش رہو
یہ سمندر ہے کنارے ہی کنارے جاؤعشق ہر شخص کے بس کا نہیں پیارے جاؤ
میں ڈوب جاؤں سمندر کی تیز لہروں میںکنارے رکھی ہوئی کائنات رہ جائے
آ لگا ہے کنارے سفینہ مگرشور تو عادتاً ہی مچاتے ہیں ہم
جہاں تنہا ہوئے دل میں بھنور سے پڑنے لگتے ہیںاگرچہ مدتیں گزریں کنارے سے لگے ہم کو
سوال یہ ہے کہ آپس میں ہم ملیں کیسےہمیشہ ساتھ تو چلتے ہیں دو کنارے بھی
وہ کچھ گہری سوچ میں ایسے ڈوب گیا ہےبیٹھے بیٹھے ندی کنارے ڈوب گیا ہے
عجب نظارا تھا بستی کا اس کنارے پرسبھی بچھڑ گئے دریا سے پار اترتے ہوئے
ہم تو اب ڈوب کر ہی ابھریں گےوہ رہیں شاد جو کنارے ہیں
دریا کے کنارے تو پہنچ جاتے ہیں پیاسےپیاسوں کے گھروں تک کوئی دریا نہیں جاتا
یہ کنارے بھی کتنے سادہ ہیںکشتیوں کو بھنور سے پوچھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books