aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बेवक़ूफ़"
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
سورج سے جنگ جیتنے نکلے تھے بےوقوفسارے سپاہی موم کے تھے گھل کے آ گئے
یہ بے وقوف انہیں موت سے ڈراتے ہیںجو خود ہی سایۂ خنجر میں جا کے لیٹ گئے
یہ گدھا جو اپنی غفلت سے ہے بےوقوف اتناجو یہ خود کو جان جاتا بڑا ہوشیار ہوتا
تنہائیوں پہ اپنی نظر کر ذرا کبھیاے بےوقوف دل تجھے گھبرانا چاہیے
مے کدہ کیوں ہے قبلۂ حاجاتوہ مجھے بےوقوف کہتے ہیں
او ننگ اعتبار دعا پر نہ رکھ مداراو بے وقوف ہمت مردانہ چاہیے
یہ بےوقوف بہت لگتی ہے عوام اسےتبھی تو روز ہی جملے نوین کہتا ہے
شعبدہ باز اب کے مایوس پلٹ گیا ہے رازؔیعنی کہ بےوقوف اس بار نہیں بنا کوئی
وہ بزم شوق میں شامل کبھی نہیں ہوگاجو بے وقوف کہ الجھا ہوا حساب میں ہے
جو بھی شریک محفل رنداں نہ ہو سکاوہ بے وقوف کامل ایماں نہ ہو سکا
تجھے خبر ہے تیرا باپ کتنا بےوقوف تھاکہ جھریاں خرید کر تجھے شباب دے گیا
شعلہ سے دور رہئے کہ شاعر سہی مگرضدی ہے بے وقوف ہے دل کا برا بھی ہے
کیا وہ ہے بےوقوف کہ جو بولتا ہے سچاس بات کو سمجھنا پڑا سوچنا پڑا
جنتا کو سبز باغ دکھائیں گے مل کے ہمہر اک کو بےوقوف بنائیں گے مل کے ہم
پھرا کر در بدر چنوائے تنکے رات دن ان سےبنایا بے وقوف اچھا جنون فتنہ ساماں نے
اس بے حیا سے کاہے کو خالی کرو ہو مغزیہ بےوقوف ہے جو کہے آن یہ سخن
تبھی تو ہم کو سازشوں نے سر کے بل گرا دیاہمی تھے بےوقوف جو کسی کی آس پر لگے
اے شیخ محترم تمہیں جن کی تلاش ہےوہ بےوقوف تم کو ملیں گے تہاڑ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books