aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मादूम"
اگر معدوم کو موجود کہنے میں تأمل ہےتو جو کچھ بھی یہاں ہے آج کیا ہونے سے پہلے تھا
اس سے ملنا وہ خواب ہستی میںخواب معدوم حسرتیں باقی
ذرا پوچھے کوئی معدوم ہوتے ان دکھوں سےہمیں کس کے بھروسے پر اکیلا کر رہے ہیں
اس دور میں گئی ہے مروت کی آنکھ پھوٹمعدوم ہے جہان سے چشم حیا پرست
افلاک تو اس عہد میں ثابت ہوئے معدوماب کیا کہوں جاتی ہے مری آہ کہاں تک
اک سفر حوصلے اور خواہش کی تصدیق کرتا ہواایک رستے پہ معدوم ہوتے ہوئے نقش پا کے لیے
بہت عرصہ لگا رنگ شفق معدوم ہونے میںہوا تاریک نیلا آسماں آہستہ آہستہ
روشنی معدوم گہرے ہو چلے سائے بہتجانے کیوں تم آج کی شب مجھ کو یاد آئے بہت
دل ہے تو یہ دولت کبھی معدوم نہ ہوگییہ درد کسی اور خزانے کے نہیں ہیں
دیکھتے دیکھتے نظروں سے معدوم ہوئےرستوں کے آثار سفر کیسے کٹتا
کرتی ہے یاں زبان کمر یار میں کلاممعدوم ہے جواب ہمارے سوال کا
خاک میں ملتی ہیں کیسے بستیاں معلوم ہوآنے والوں کو ہماری داستاں معلوم ہو
بانیٔ شہر ستم مظلوم کیسے ہو گیاکل جو مجرم تھا وہ اب معصوم کیسے ہو گیا
معدوم اگر ہو تو کہاں ڈھونڈھنے جائیںموجود اگر ہو تو پتا کیوں نہیں دیتے
اب تو وہ نسل بھی معدوم ہوئی جاتی ہےجو بتاتی تھی فسادات سے پہلے کیا تھا
راستے روشن ہیں آثار سفر معدوم ہیںبستیاں موجود ہیں دیوار و در ملتے نہیں
نقش کتنے تھے کہ معدوم ہوئے سلسلہ واراور ہر نقش کے پہلے سے ابھرتا گیا میں
مقتول ہی پہ آ گیا الزام خودکشیقاتل نگاہ عدل میں معصوم ہو گئے
نہیں معلوم ہوتے ہیں مگر معلوم ہوتے ہیںبہت معدوم ہوتے ہیں وہ جذبے مار دیتے ہیں
گر نہ ہو شمع تو معدوم ہیں پروانے بھیتو نہ ہوتا تو صنم کب یہ خدائی ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books