aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रास्तों"
لپٹ جاتی ہے سارے راستوں کی یاد بچپن میںجدھر سے بھی گزرتا ہوں میں رستہ یاد رہتا ہے
مرے راستوں میں اجالا رہادیے اس کی آنکھوں میں جلتے رہے
مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدلمیں سنگ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں
اس جزیرے پر ازل سے خاک اڑتی ہے ہوامنزلوں کے بھید پھر بھی راستوں میں قید ہیں
مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال مری طرحکئی منزلوں کا تھکا ہوا کہیں راستوں میں لٹا ہوا
یہ کون پھر سے انہیں راستوں میں چھوڑ گیاابھی ابھی تو عذاب سفر سے نکلا تھا
انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرےمجھے روک روک پوچھا ترا ہم سفر کہاں ہے
دل کے گنجان راستوں پہ کہیںتیری آواز اور تو ہے ابھی
راستوں کا علم تھا ہم کو نہ سمتوں کی خبرشہر نامعلوم کی چاہت مگر کرتے رہے
کیسے بچوں کو بتاؤں راستوں کے پیچ و خمزندگی بھر تو کتابوں کا سفر میں نے کیا
منزلیں راستوں کی دھول ہوئیںپوچھتے کیا ہو تم مسافت کی
میں چھوڑ کے سیدھے راستوں کوبھٹکی ہوئی نیکیاں کماؤں
بے نور ہو چکی ہے بہت شہر کی فضاتاریک راستوں میں کہیں کھو نہ جائیں ہم
میں ہی تھا منزلوں پہ پڑا ہانپتاراستوں میں ٹھہرتا ہوا میں ہی تھا
عجب سفر تھا کہ ہم راستوں سے کٹتے گئےپھر اس کے بعد ہمیں لاپتہ بھی ہونا تھا
مٹی کے راستوں پہ اترے عمارتوں سےواپس عمارتوں کے آثار ہو کے نکلے
بے سمت منزلوں نے بلایا ہے پھر ہمیںسناٹے پھر بچھانے لگی راستوں میں رات
سنسان راستوں سے سواری نہ آئے گیاب دھول سے اٹی ہوئی لاری نہ آئے گی
لوگوں نے خود ہی کاٹ دئے راستوں کے پیڑاخترؔ بدلتی رت میں یہ حاصل نظر کا تھا
کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستوتنہا ہوں آج میں ذرا گھر تک تو ساتھ دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books