aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लगने"
لگنے نہ دے بس ہو تو اس کے گوہر گوش کو بالے تکاس کو فلک چشم مہ و خور کی پتلی کا تارا جانے ہے
بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیںلگے گا لگنے لگا ہے مگر لگے گا نہیں
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
ہاتھ ہی تیغ آزما کا کام سے جاتا رہادل پہ اک لگنے نہ پایا زخم کاری ہائے ہائے
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنا قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہےتمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
اپنے سوال سہل نہ لگنے لگیں اسےآتے بھی ہوں جواب تو فر فر نہ دیجیو
لگنے دوں گا نہ ہوا تجھ کو خزاں کی میں ظفرؔپھول جیسا ترا انجام نہ ہونے دوں گا
یہ تو اب عشق میں جی لگنے لگا ہے کچھ کچھاس طرف پہلے پہل گھیر کے لایا گیا میں
بے سیر دشت و بادیہ لگنے لگا ہے جیاور اس خراب گھر میں کہ ویراں نہیں رہا
پاؤں میں خاک کی زنجیر بھلی لگنے لگیپھر مری قید کی میعاد بڑھا دی گئی کیا
شناسا چہرے بھی لگنے لگے ہیں بیگانےاب اپنا وقت ہی شاید بدل رہا ہوگا
اجنبی لگنے لگا ہے مجھے گھر کا آنگنکیا کوئی شہر نگاراں سے بلاتا ہے مجھے
صد نشتر مژگاں کے لگنے سے نہ نکلا خوںآگے تجھے میرؔ ایسا سودا نہ ہوا ہوگا
اس نے اک بار کہا کوئی نہیں تم جیساتب سے میں لگنے لگی خود کو بھی پیاری پاگل
اس کی تقدیس پہ دھبہ نہیں لگنے دیتادامن دل کو حسابوں سے الگ رکھتا ہوں
یہ جینا بھی شطرنج ہی نے سکھایاکہ چالوں کے لگنے پہ چالیں بدلنا
امرتؔ تمہیں بھی دنیا بری لگنے لگ گئیکوئی تو اس جہاں سے تمہارا چلا گیا
بلندی بھی نشیبوں کی طرح لگنے لگی ہےبلندی سے اترنا اب ضروری ہو گیا ہے
آنکھ نہ لگنے سے شب احباب نےآنکھ کے لگ جانے کا چرچا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books