aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लगातार"
ایک ہی بار نظر پڑتی ہے ان پر تابشؔاور پھر وہ ہی لگاتار نظر آتے ہیں
لوگ کہتے ہیں میں بارش کی طرح ہوں حافیؔاکثر اوقات لگاتار نہیں ہوتا میں
میں سوچتا ہوں کہ دم لیں تو میں انہیں ٹوکوںمگر یہ لوگ لگاتار جھوٹ بولتے ہیں
بھوک ایسی ہے کہ میں خود کو بھی کھا سکتا ہوںکیسا یہ قحط لگاتار پڑا ہے مجھ میں
تیراک لگاتار یہاں ڈوب رہے ہیںچپ چاپ میں دریا کا ہنر دیکھ رہا ہوں
آخری بار دیکھنا ہے اسےپھر لگاتار دیکھنا ہے اسے
ممکن نہیں ہے اس کو لگاتار دیکھنارک رک کے اس کو دیکھ اگر دیکھنا بھی ہے
آپ تو ظلم لگاتار کئے جاتے ہیںمجھ سے تاکید پہ تاکید ہے فریاد نہ کر
اس کا ہر بات میں انکار دکھی کرتا ہےمجھ کو اک شخص لگاتار دکھی کرتا ہے
اس پہ کیا غم کہ چرائی ہیں نگاہیں اس نےمیں بھی تو اس کو لگاتار نہیں دیکھ سکا
وہ مل گیا پھر بھی یہ لگاتار اداسیشاید ہے کوئی اور بھی دھڑکا مرے دل میں
یہ صاف لگتا ہے جیسی کہ اس کی آنکھیں تھیںوہ اصل میں مجھے بیمار کرنے آیا تھا
ہر سمت دیکھتا ہوں لگاتار مطلبیاس پار مطلبی میاں اس پار مطلبی
خواب پلکوں پہ چلے آتے ہیں آنسو بن کراس لئے تجھ کو لگاتار نہیں دیکھتا میں
پاس آ جاتا ہے میں دور چلا جاؤں تواس نے دوری بھی لگاتار بنا رکھی ہے
سلسلہ ٹوٹ نہ جائے مری وحشت کا کہیںنقش قدموں کے لگاتار بنانے ہیں مجھے
اس پار میں ہوں جھیل کے اس پار آپ ہیںلہروں کے آئنوں میں لگاتار آپ ہیں
جن کو اچھا وکیل بننا ہووہ لگاتار جھوٹ بولتے ہیں
یہ جنوں مجھ پہ لگاتار نہیں رہتا ہےہجر اب تیرا اثر دار نہیں رہتا ہے
ہماری سمت لگاتار وار ہوتے ہوئےاسے بچانے میں اکثر میں چوٹ کھاتا ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books