aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लम्स"
دھنک دھنک مری پوروں کے خواب کر دے گاوہ لمس میرے بدن کو گلاب کر دے گا
بدل چکا ہے مرا لمس نفسیات اس کیکہ رکھ دیا ہے اسے میں نے ان چھوا کر کے
میرے ہونٹوں پہ کسی لمس کی خواہش ہے شدیدایسا کچھ کر مجھے سگریٹ کو جلانا نہ پڑے
بے ارادہ لمس کی وہ سنسنی پیاری لگیکم توجہ آنکھ کا وہ دیکھنا اچھا لگا
اب اس کے بعد کا موسم ہے سردیوں والاترے بدن کا کوئی لمس ساتھ رہ جائے
جاں بخش سی اس برگ گل تر کی تراوتوہ لمس عزیز دو جہاں یاد رہے گا
وہی ہوا کہ تکلف کا حسن بیچ میں تھابدن تھے قرب تہی لمس سے بکھرتے ہوئے
لمس کی لو میں پگھلتا حجرۂ ذات و صفاتتم بھی ہوتے تو اندھیرا دیکھنے کی چیز تھی
ترے ہی لمس سے ان کا خراج ممکن ہےترے بغیر جو عمریں گزار آئے ہم
عجیب لے تھی جو تاثیر دے رہی تھی مجھےعجیب لمس تھا ہر زاویے سے مل رہا تھا
تو مرے لمس کی تاثیر سے واقف ہی نہیںتجھ کو چھو لوں تو ترے جسم کا حصہ ہو جاؤں
ہر لمس ہے جب تپش سے عاریکسی آنچ سے یوں پگھل رہی ہوں
گر لمس نہیں تو لفظ ہی بھیجمیں تجھ سے جدا رہوں کہاں تک
معلوم نہیں پھر وہ کہاں چھپ گیا عادلؔسایہ سا کوئی لمس کی سرحد پہ ملا تھا
اسے اپنے ہونٹوں کا لمس دو کہ یہ سانس لےیہ جو پیڑ ہے یہ ہرا بھرا نہیں ہو رہا
ہمارے لمس نے سب تار کس دئے اس کےوہ جھنجھنانے کو بیکل رباب یعنی تو
اک مٹھی تاریکی میں تھا اک مٹھی سے بڑھ کر پیارلمس کے جگنو پلو باندھے زینہ زینہ اتری میں
وہ ایک لمس گریزاں ہے آتش بے سوزمجھے لگائے گلے جل کے راکھ ہو جائے
لمس جانانہ لیے مستیٔ پیمانہ لیےحمد باری کو اٹھے دست دعا آخر شب
جو ہے اپنے رنگ میں صندلی جو ہے اپنے لمس میں مخملیمری خلوتوں کو اسی نے جیسے لبھانا ہو کہیں یوں نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books