aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सवाल"
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتاایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی
ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئیاس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کر دیا
سوال وصل پر ان کو عدو کا خوف ہے اتنادبے ہونٹوں سے دیتے ہیں جواب آہستہ آہستہ
خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھےسوال کا جواب بھی سوال میں ملا مجھے
بے طلب دیں تو مزا اس میں سوا ملتا ہےوہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچھا ہے
شوخی سی ہے سوال مکرر میں اے کلیمشرط رضا یہ ہے کہ تقاضا بھی چھوڑ دے
صبح وصال پوچھ رہی ہے عجب سوالوہ پاس آ گیا کہ بہت دور ہو گیا
نہ سوال وصل نہ عرض غم نہ حکایتیں نہ شکایتیںترے عہد میں دل زار کے سبھی اختیار چلے گئے
شرما کے منہ نہ پھیر نظر کے سوال پرلاتی ہے ایسے موڑ پہ قسمت کبھی کبھی
نوچ پھینکے لبوں سے میں نے سوالطاقت شوخئ جواب نہیں
پھر دیا پارۂ جگر نے سوالایک فریاد و آہ و زاری ہے
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
شوق وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاںکس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر ملا سکے
تڑپ رہے ہیں زباں پر کئی سوال مگرمرے لیے کوئی شایان التماس نہیں
مجھ میں وہ شخص ہو چکا جس کا کوئی حساب تھاسود ہے کیا زیاں ہے کیا اس کا سوال بھی نہیں
تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
وہ فراق اور وہ وصال کہاںوہ شب و روز و ماہ و سال کہاں
میں انتظار میں ہوں تو کوئی سوال تو کریقین رکھ میں تجھے لا جواب کر دوں گا
اعلان حق میں خطرۂ دار و رسن تو ہےلیکن سوال یہ ہے کہ دار و رسن کے بعد
جس پہ دل سارے عہد بھول گیابھولنے کا سوال تھا کیا تھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books